چکن بریڈ پکوڑے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: April 07, 2025, 9:53 PM IST | Mumbai
چکن بریڈ پکوڑے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: بریڈ کے سلائس ۳؍ عدد، چکن کا قیمہ ۲۰۰؍ گرام، نمک حسب ِ ذائقہ، پسا ہوا لہسن ایک چھوٹا چمچہ، کالی مرچ پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، ہرا دھنیا ۲؍ بڑے چمچے، انڈا ایک عدد، بیسن ۲؍ بڑے چمچے، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: ہر سلائس کو لمبائی میں ۳؍ حصوں میں کاٹ لیں۔ قیمے میں نمک، لہسن، کالی مرچ، باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا اور بیسن ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ پہلے بریڈ کے ہر پیس پر پھینٹا ہوا انڈا لگائیں اور اس پر قیمے کا آمیزہ پھیلا کر لگا دیں اور ان کو ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ کیلئے فریج میں رکھ دیں۔ فرائنگ پین میں تیل کو گرم کریں اور ان میں آمیزے لگے ہوئے حصے کی طرف سے فرائی کرنے ڈالیں۔ ایک طرف سے سنہرا ہونے پر پلٹ کر دوسری طرف سے سنہرا فرائی کرلیں۔ گرم گرم پلیٹ میں نکال کر کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔