• Fri, 11 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: چکن چیز کڑاہی

Updated: September 11, 2026, 1:16 PM IST | Mumbai

چکن چیز کڑاہی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chicken Cheese Kadai. Photo: INN
چکن چیز کڑاہی۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن ایک کلو، کاٹیج چیز ایک پیالی، نمک حسب ِ ذائقہ، لہسن کے جوئے ۶؍ سے ۸؍ عدد، ادرک ۲؍ انچ کا ٹکڑا، پیاز ایک عدد، ٹماٹر ۳؍ سے ۴؍ عدد، پسی ہوئی لال مرچ ایک بڑا چمچہ، ہلدی آدھا چھوٹا چمچہ، پسی ہوئی کالی مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، ہری مرچ ۲؍ سے ۳؍ عدد، ہرا دھنیا آدھی گٹھی، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے ہری مرچوں کو باریک چوپ کرلیں اور اس میں ایک بڑا چمچہ چوپ کیا ہوا ہرا دھنیا اور ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ کالی مرچ ڈال کر ساتھ ہی نمک بھی شامل کر دیں۔ اس کے بعد کاٹیج چیز میں ان مسالوں کو ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور فریج میں رکھ دیں۔ اب ۴؍ بڑے چمچے تیل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی سنہری فرائی کریں اور اس میں کچلا ہوا لہسن اور ثابت ٹماٹر ڈال کر دھیمی آنچ پر ڈھانک دیں۔ پھر ۳؍ سے ۴؍ منٹ بعد جب ٹماٹر کا پانی نکلنے لگے تو اس میں نمک، لال مرچ، ہلدی اور صاف دھو کر رکھی ہوئی چکن ڈال کر ڈھانک دیں۔ ٹماٹر کے پانی میں جب چکن گلنے پر آجائے تو آنچ تیز کرکے بھونیں اور تیل علاحدہ ہونے پر اس میں کالی مرچ، باریک کٹی ہوئی ادرک اور ہرا دھنیا ڈال کر دھیمی آنچ پر ۵؍ سے ۷؍ منٹ دَم پر رکھ دیں۔ علاحدہ فرائنگ پین میں تیل کو گرم کریں اور کاٹیج چیز کے چوکور ٹکڑے کرکے اس میں سنہری فرائی کرکے اِسے چکن میں شامل کر دیں اور چولہے سے اتار لیں۔ اس منفرد ڈش کا پراٹھے کے ساتھ لطف اُٹھائیے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK