• Sat, 05 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: میتھی ملائی مسالہ گوشت

Updated: September 04, 2026, 9:06 AM IST | Mumbai

میتھی ملائی مسالہ گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Methi Malai Masala Gosht. Photo: INN
میتھی ملائی مسالہ گوشت۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: گوشت ایک کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، پیاز ایک عدد، ٹماٹر ایک عدد، شملہ مرچ ایک عدد، دہی آدھی پیالی، کُٹی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، پسی ہوئی کالی مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، پسی ہوئی الائچی آدھا چھوٹا چمچہ، ٹماٹر کا پیسٹ ۲؍ بڑے چمچے، فریش کریم آدھی پیالی، چاٹ مسالہ ڈیڑھ چھوٹے چمچے، قصوری میتھی ایک چھوٹا چمچہ، پودینہ ۲؍ بڑے چمچے، مکھن ۲؍ بڑے چمچے، تیل ۴؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: فرائنگ پین میں گوشت کو صاف دھو کر رکھ لیں، پیالے میں دہی ڈال کر اس میں ۴؍ بڑے چمچے کریم، ٹماٹر کا پیسٹ، قصوری میتھی، باریک کٹا ہوا پودینہ، کالی مرچ، چاٹ مسالہ، لال مرچ، نمک اور الائچی پاؤڈر ڈال کر ملائیں اور اسے گوشت میں ڈال کر اچھی طرح ملا کر رکھ دیں۔ دوسرے فرائنگ پین میں تیل کو گرم کریں پھر اس میں مکھن شامل کر دیں۔ پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر فرائی کریں اور اس میں میرینیٹ کیا ہوا گوشت شامل کر دیں۔ اچھی طرح ملا کر ہلکی آنچ پر ڈھانک کر پکنے رکھ دیں۔ جب گوشت گلنے پر آجائے تو اس میں لمبائی میں کٹی ہوئی پیاز، ٹماٹر اور شملہ مرچ ڈالیں۔ اوپر سے پھینٹی ہوئی کریم ڈال کر ہلکی آنچ پر ۵؍ سے ۷؍ منٹ دَم پر رکھ کر اتار لیں۔ میتھی کی خوشبو سے مہکتی ہوئی اس مزیدار ڈش کو اُبلے ہوئے چاول یا چپاتی کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK