چکن اسٹیک بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: September 23, 2026, 2:04 PM IST | Mumbai
چکن اسٹیک بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن آدھا کلو، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چمچہ، لال مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، ہلدی ۲؍ چھوٹے چمچے، گرم مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، زیرہ آدھا چمچہ، ہری مرچ ۴؍ عدد کٹی ہوئی، سرکہ چوتھائی چھوٹا چمچہ، کریم آدھا کپ، انڈے ۵؍ عدد، شملہ مرچ ۲؍ عدد اور پیاز (دونوں چوکور کٹی ہوئی)، بریڈ کرمز حسب ِ ضرورت، تیل تلنے کے لئے۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے گوشت کی بوٹیاں بنا لیں۔ پھر ان میں لال مرچ، ہلدی، گرم مسالہ، زیرہ، ادرک، لہسن، ہری مرچیں اور کریم ملا کر میرنیٹ کرنے کے لئے رکھ دیں۔ پھر اس کو اتنا پکائیں کہ گوشت گل جائے پھر چولہے سے اتار لیں۔ اسٹک لیں، اس پر ایک بوٹی، ایک کیوب شملہ مرچ، ایک کیوب پیاز اور پھر بوٹی لگائیں، اس طرح اپنے حساب سے اسٹیکس تیار کرلیں، انڈے پھینٹ لیں پھر اس کو انڈے میں ڈِپ کریں، بریڈ کرمز لگائیں اور تیل میں فرائی کر لیں۔