• Mon, 21 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: اسپائسی چکن پراٹھا

Updated: September 21, 2026, 9:08 AM IST | Mumbai

اسپائسی چکن پراٹھا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Spicy Chicken Paratha. Photo: INN
اسپائسی چکن پراٹھا۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء:
آٹا گوندھنے کیلئے: میدہ ۲؍ کپ، آٹا ڈیڑھ کپ، نمک حسب ِ ذائقہ، بیکنگ سوڈا ایک چھوٹا چمچہ، آئسنگ شوگر ۲؍ بڑے چمچے، مکھن ایک کپ، انڈا ایک عدد، مایونیز آدھا کپ، لیورک وارم ملک حسب ِ ضرورت۔
بھرنے کیلئے: تیل ۲؍ بڑے چمچے، چکن ۲۵۰؍ گرام، لہسن ادرک کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، سفید مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، کالی مرچ ایک چھوٹا چمچہ، چکن پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، گرم مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، لال مرچ پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، پسا ہوا زیرہ ایک چھوٹا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے پراٹھا بنانے کیلئے ایک پیالے میں میدہ، آٹا، نمک، بیکنگ پائوڈر اور آئسنگ شوگر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اب اس میں مکھن ڈال کر خستہ ہونے تک اچھی طرح مکس کریں۔ اب اس گوندھے ہوئے آٹے میں انڈا اور مایونیز ڈالیں اور تمام اجزاء کو یکجان کرلیں۔ اب اس میں دودھ ڈال کر مزید گوندھیں تاکہ پراٹھے کیلئے مطلوبہ معیار کا آٹا بن جائے۔ اسے ۲۰؍ منٹ تک ایک طرف رکھ دیں۔ چکن کا آمیزہ تیار کرنے کیلئے، ایک فرائنگ پین میں ۲؍ چمچے تیل ڈالیں اور اس میں چکن شامل کریں۔ اب اسے چکن کی رنگت تبدیل ہونے تک بھونیں۔ اب اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ، نمک، سفید مرچ، کالی مرچ، چکن پائوڈر، گرم مسالا، پسی ہوئی لال مرچ اور پسا ہوا زیرہ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔ اس میں چیڈرچیز ملائیں اور چند منٹ تک پکائیں۔ آٹا لیں اور پیڑے بنائیں۔ بیلن کا استعمال کرتے ہوئے ان پیڑوں کو چپٹا کرلیں۔ اب اس پر مکھن لگائیں۔ اب اسے ایک سائیڈ سے دوسری سائیڈ تک رول کریں اور اسی طرح رول کرتے کرتے تھوڑا پھیلا لیں۔ پراٹھے کے آٹے کو ایک بار پھر اکھٹا کریں اور یکساں طور پر رول کریں۔ چپٹے پراٹھے میں چکن کا آمیزہ بھریں اور موزریلا چیز ڈالیں۔ اس کے اوپر ایک اور پراٹھا رکھیں اور سائیڈوں کو سیل کردیں۔ پراٹھے کا سائز بڑھانے کیلئے آہستگی سے رول کریں۔ توے کو گرم کریں اور اس پر پراٹھا رکھیں۔ پراٹھے کو ایک طرف سے اچھی طرح پکائیں اور پھر دوسری طرف کو پکانے کیلئے اسے پلٹیں۔ پکانے کے دوران اس پر تھوڑا تھوڑا گھی ڈالتے رہیں اور دونوں طرف سے اچھی طرح پکا لیں۔ گرم گرم اسپائسی چکن پراٹھا نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK