کارن سینڈوچ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: January 29, 2026, 5:07 PM IST | Mumbai
کارن سینڈوچ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: آدھا کپ مکئی (اُبلے ہوئے)، ۱۲؍ بریڈ سلائس، ایک بڑا چمچہ چیز (کدوکش کیا ہوا)، چٹکی بھر کالی مرچ پاؤڈر، ایک چھوٹا چمچہ لال مرچ پاؤڈر، ایک چوتھائی کپ شملہ مرچ (باریک کٹی ہوئی)، ایک چوتھائی کپ ٹماٹر (باریک کٹے ہوئے)، آدھا کپ پیاز (کٹی ہوئی)، ایک بڑا چمچہ ہرا دھنیا (کٹا ہوا)، ۶؍ چھوٹے چمچے ٹماٹو کیچپ، نمک حسب ِ ذائقہ، مکھن حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: بریڈ کی سبھی سلائس پر مکھن لگا کر الگ رکھ دیں۔ فرائنگ پین میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر بھونیں۔ باقی ماندہ اشیاء (ٹماٹو کیچپ کو چھوڑ کر) ملائیں اور آنچ سے اُتار لیں۔ ۶؍ بریڈ کی سلائس پر ٹماٹو کیچپ لگا کر مکئی کا آمیزہ پھیلا کر دوسرے بریڈ کی سلائس سے ڈھانک دیں۔ سینڈوچ کو ۲؍ ٹکڑوں میں کاٹ کر پیش کریں۔