کریمی چکن قورمہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: September 18, 2026, 11:01 AM IST | Mumbai
کریمی چکن قورمہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن آدھا کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، پیاز ایک عدد، کری پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، یخنی آدھی پیالی، کوکونٹ ملک ایک پیالی، بادام آدھی پیالی، ہرا دھنیا حسب ِ منشاء، لال مرچ ۳؍ سے ۴؍ عدد، تیل ۴؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: فرائنگ پین میں تیل کو گرم کریں اور اس میں باریک چوپ کی ہوئی پیاز کو نرم ہونے تک فرائی کریں۔ پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور چکن ڈال کر درمیانی آنچ پر ڈھانک دیں۔ جب چکن کا اپنا پانی خشک ہونے پر آجائے تو اس میں کری پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔ بادام کو کوکونٹ ملک کے ساتھ بلینڈ کریں اور چکن میں ڈال کر دھیمی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔ ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ بعد جب چکن گل جائے تو باریک کٹا ہوا دھنیا اور لال مرچیں ڈال کر دھیمی آنچ پر دَم پر رکھ دیں۔ ڈش میں نکال کر نان کے ساتھ پیش کریں۔