Inquilab Logo

آج کا پکوان: کشمیری پلاؤ

Updated: May 21, 2024, 7:00 AM IST | Mumbai

کشمیری پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Kashmiri Pulao. Photo: INN
کشمیری پلاؤ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: ۵۰۰؍گرام باسمتی چاول، ۱۰۰؍ گرام پیاز کٹی ہوئی، ثابت گرم مسالہ (دار چینی، الائچی، لونگ، کالی مرچ، زیرہ اور تیز پات) سب ملا کر ۵۰؍ گرام، چٹکی بھر ہلدی، چٹکی بھر زعفران، ایک کپ دودھ، ایک کپ اخروٹ (تلے ہوئے)، ایک کپ کاجو (تلے ہوئے)، ۵۰؍ گرام تیل، ایک لیٹر پانی، نمک حسب ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: پہلے چاول کو دھوکر بھگو لیں۔ پھر برتن میں تیل گرم کریں اور پیاز ڈال دیں پیاز کو ہلکا گلابی ہونے تک تلیں اور الگ پلیٹ میں نکال لیں۔ پھر اُسی میں ثابت گرم مسالہ (دارچینی، الائچی، لونگ، کالی مرچ، سفید زیرہ اور تیز پات) ڈال دیں اور چٹکی بھر ہلدی اور چاول ڈال کر ملالیں۔ اب ایک پیالی میں گرم دودھ اور زعفران بھگو کر چاول میں آدھا ڈال دیں۔ ساتھ ہی ایک لیٹر پانی ڈال کر برتن کو چولہے پر چڑھادیں۔ جب چاول پک جائیں تو بچا ہوا زعفران بھی ڈال دیں۔ کشمیری پلاؤ کو تلی ہوئی پیاز، تلے ہوئے کاجو اور تلے ہوئے اخروٹ کے ساتھ نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK