میکسیکن ہاٹ چلی سوپ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: August 07, 2026, 9:32 AM IST | Mumbai
میکسیکن ہاٹ چلی سوپ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن ایک پیالی، نمک حسب ِ ذائقہ، لہسن ۲؍ سے ۳؍ جوئے، لال لوبیا آدھی پیالی، یخنی ۳؍ سے ۴؍ پیالی، ٹماٹر کا پیسٹ آدھی پیالی، ٹومیٹو کیچپ آدھی پیالی، سفید مرچ ایک چھوٹا چمچہ، سرکہ ۴؍ بڑے چمچے، چلی سوس ۴؍ بڑے چمچے، کارن فلور ۲؍ سے ۳؍ بڑے چمچے، زیتون کا تیل ۲؍ سے ۳؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: لوبیا کو دھو کر کچھ دیر بھگو کر رکھیں پھر اُبال کر گلا لیں۔ فرائنگ پین میں زیتون کے تیل میں کچلا ہوا لہسن ڈال کر اس میں اُبلی ہوئی ریشہ کی ہوئی چکن کو فرائی کریں۔ اس میں لوبیا اور یخنی ڈال دیں، اُبال آنے پر اس میں نمک، سفید مرچ، ٹماٹر کا پیسٹ، ٹومیٹو کیچپ، سرکہ اور چلی سوس ڈالیں اور دھیمی آنچ پر ۳؍ سے ۴؍ منٹ پکنے رکھ دیں۔ کارن فلور کو ۴؍ بڑے چمچے سادے پانی میں گھول کر چمچہ چلاتے ہوئے ڈالیں اور گاڑھا ہونے پر چولہے سے اتار لیں۔ گرم گرم پیالے میں ڈال کر غذائیت سے بھرپور سوپ کا لطف اٹھائیے۔