Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: مغلئی مٹن ملائی

Updated: June 01, 2026, 9:39 AM IST | Mumbai

مغلئی مٹن ملائی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Mughlai Mutton Malai. Photo: INN
مغلئی مٹن ملائی۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: بکرے کا گوشت آدھا کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، فریش کریم آدھی پیالی، کاجو پسے ہوئے ۳؍ بڑے چمچے، بریستا آدھی پیالی، پسی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، دھنیا پسا ہوا ڈیڑھ چھوٹے چمچے، زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، چھوٹی الائچی پسی ہوئی آدھا چھوٹا چمچہ، گرم مسالہ پسا ہوا ایک چھوٹا چمچہ، دہی ایک پیالی، ہری مرچ ۲؍ سے ۳؍ عدد، پودینہ باریک کٹا ہوا ۲؍ بڑے چمچے، تیل ۴؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: گوشت کو دھو کر پیالے میں رکھیں اور اس میں نمک، ادرک لہسن کا پیسٹ، دہی، لال مرچ، دھنیا اور گرم مسالہ ڈال کر میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔ فرائنگ پین میں تیل کو گرم کریں اور اس میں میرینیٹ کئے ہوئے گوشت کو ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔ جب گوشت گلنے پر آجائے اور پانی خشک ہونے لگے تو اس میں بریستا، باریک کٹا ہوا پودینہ اور لمبی کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈال کر ملائیں اور آخر میں فریش کریم میں پسے ہوئے کاجو ملا کر گوشت میں شامل کر دیں۔ ہلکی آنچ پر اتنی دیر دم پر رکھیں کہ تیل علاحدہ ہوجائے۔ گرم گرم ڈش میں نکال کر حسب ِ پسند نان یا شیرمال کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK