اسپیشل پائے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: November 21, 2026, 5:12 PM IST | Mumbai
اسپیشل پائے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء:
۴؍ عدد بکرے کے پائے، ۲؍ عدد پیاز (کھڑا)، ۶؍ جوئے لہسن، حسب ِ ذائقہ نمک، کٹا ہوا ادرک، ایک چمچہ گرم مسالہ، حسب ِ ضرورت پانی، ایک کپ آٹا۔
بنانے کا طریقہ:
سب سے پہلے پائے کو اچھی طرح صاف کرکے آٹے کے ساتھ رگڑ کر دھو لیں۔ پھر ایک پریشر کوکر میں پیاز، لہسن، نمک، مرچ، ہلدی اور پائے ڈال دیں۔ ۵؍ سے ۶؍ کپ یا حسب ِ ضرورت پانی ڈال کر پریشر کوکر بند کرکے چولہے پر چڑھا دیں۔ پانی خشک ہونے پر ہلکی آنچ پر بھونیں (تیل یا گھی ڈالنے کی ضرورت نہیں)۔ اس کا اپنا تیل اوپر آجائے تو مزید پانی ڈال دیں۔ دھنیا اور ادرک بھی شامل کر دیں اور دس منٹ کیلئے دوبارہ پکائیں۔ جب اس کی گریوی تیار ہوجائے تو چولہے سے اتار لیں اوراس کے اوپر گرم مسالہ چھڑک کر نوش کریں۔