مرغ ہریالی پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: May 26, 2024, 4:19 PM IST | Mumbai
مرغ ہریالی پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: مرغی کا گوشت ایک کلو، چاول ایک کلو، تیل ایک سے ڈیڑھ کپ، پیاز ۵؍ عدد، دہی ایک پاؤ، ہرا دھنیا ایک گڈی، چھوٹی ہری مرچ حسب ذائقہ، نمک حسب ذائقہ، ہلدی آدھا چھوٹا چمچہ، آلو ۴؍ عدد۔
بنانے کا طریقہ: ۲؍ گھنٹے پہلے چاول بھگو دیں۔ تیل گرم کرکے باریک کٹی ہوئی پیاز ڈال کر سنہری ہونے تک تلیں۔ پھر مرغی کا گوشت اور کٹے ہوئے آلو ڈال کر بھونیں۔ دہی میں ہرا دھنیا، ہری مرچ ملا کر پیس لیں اور مرغی میں ڈال دیں۔ ساتھ نمک اور ہلدی بھی ڈال کر ایک کپ پانی ڈال کر ڈھکن ڈھانک دیں۔ جب مرغ اور آلو گل جائیں، مسالہ بھون جائے تو اتنا پانی شامل کریں کہ چاول گلنے کے لئے کافی ہو۔ چاولوں میں نمک شامل کریں، چاول گل جائیں پانی سوکھ جائے تب دم پر رکھ دیں۔ دم آجائے تو سلاد اور رائتے کے ساتھ نوش فرمائیں۔