Inquilab Logo

آج کا پکوان (رمضان اسپیشل): چکن نگیٹس

Updated: April 01, 2024, 7:30 AM IST | Mumbai

آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’چکن نگیٹس۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chicken Nuggets. Photo: INN
چکن نگیٹس۔ تصویر : آئی این این

درکاراجزاء: چکن کا قیمہ ۵۰۰؍ گرام، کارن فلور ۴؍ بڑے چمچے، ایک چھوٹا چمچہ چائنیز نمک، نمک اور سفید مرچ، مکھن ۲؍ بڑے چمچے، پانی ۴؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: تمام اجزاء اچھی طرح ملائیں۔ اب ہاتھ پانی سے گیلا کرکے نگیٹس تیار کریں۔ اس کے بعد ایک انڈا لیں۔ دودھ، ۲؍ بڑے چمچ نمک، ایک چمچہ یا آدھا چمچہ سفید مرچ کا پاؤڈر کو یکجان کرلیں۔ اس کے بعد نگیٹس کو میدے میں لپیٹ لیں، پھر پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈپ کریں اور پھر بریڈ کرمبز سے کوٹ کرلیں۔ اب کڑھائی میں تیل گرم کریں۔ اب نگیٹس ڈالتے جائیں اور سنہری ہونے تک تلیں۔ یہ اندر سے نرم اور اوپر سے خستہ بنتے ہیں۔

چکن نگیٹس بنانے کی یہ ترکیب ہمیں ہماری قاری مومن رضوانہ محمد شاہد نے ممبرا، مہاراشٹر سے بھیجی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK