Inquilab Logo

آج کا پکوان (رمضان اسپیشل): چکن پکوڑے

Updated: April 02, 2024, 7:30 AM IST | Mumbai

آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’چکن پکوڑے۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chicken Pakora. Photo: INN
چکن پکوڑے۔ تصویر : آئی این این

درکار اجزاء: بون لیس آدھا کلو، چاول کا آٹا ۲؍ بڑے چمچہ، اجوائن آدھا چھوٹا چمچہ، سفید زیرہ آدھا چھوٹا چمچہ، بیسن ۴؍ بڑے چمچہ، مسٹرڈ پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، نمک ایک چھوٹا چمچہ، لیموں کا رس ۲؍ بڑے چمچے، کٹی لال مرچ ۲؍ چھوٹے چمچے، چاٹ مسالہ آدھا چھوٹا چمچہ۔
ترکیب: چکن ‌میں لیموں کا رس، مسٹرڈ پیسٹ، کٹی لال مرچ، اجوائن، نمک اور زیرہ لگا کر اچھی طرح مکس کرکے آدھا گھنٹہ رکھ دیں۔ پھر اس میں بیسن اور چاول کا آٹا لگا کر اچھے سے مکس کریں۔ ضرورت کے مطابق مکس کرتے وقت پانی استعمال کریں۔ ایک کڑھائی میں تیل گرم‌کریں اور چکن‌ کو ہلکا براؤن کرسپی کرکے نکال لیں۔ اور اوپر سے چاٹ مسالہ چھڑک کر پیش کریں۔

چکن پکوڑے بنانے کی یہ ترکیب ہمیں ہماری قاری ملا رفعنا مجیب نے بھیونڈی، مہاراشٹر سے بھیجی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK