آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’کھیرا سلاد‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: February 24, 2026, 7:26 PM IST | Mumbai
آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’کھیرا سلاد‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: کھیرے ۲؍ سے ۳؍ عدد، نمک حسب ِ ذائقہ، لہسن پسا ہوا ایک چھوٹا چمچہ، چکن ۱۰۰؍ گرام، مٹر آدھی پیالی، گاجر ایک عدد، کشمش ۲؍ بڑے چمچے، سیب ایک عدد، سفید لوبیا آدھی پیالی، پسی ہوئی کالی مرچ ایک چھوٹا چمچہ، چینی آدھا چھوٹا چمچہ، لیموں کا رس ۲؍ بڑے چمچے، دہی آدھی پیالی، خشک دودھ کا پاؤڈر ۲؍ بڑے چمچے، زیتون کا تیل ایک بڑا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: کھیرے کو صاف دھو کر اس کے گول قتلے کاٹ لیں اور بیج نکال لیں۔ اس کے بعد مٹر اور لوبیا کو علاحدہ علاحدہ اُبال لیں۔ اب ایک پیالے میں نمک، چینی، لیموں کا رس اور آدھا چھوٹا چمچہ کالی مرچ ڈال کر ملائیں اور اس میں دہی اور دودھ کا پاؤڈر شامل کر دیں۔ پھر گاجر اور سیب کے چھوٹے ٹکڑے کرکے اس میں ڈال دیں اور ساتھ ہی کشمش، لوبیا اور مٹر بھی ڈال کر اچھی طرح ملا کر فریج میں رکھ دیں۔ اب چکن کی چھوٹی بوٹیاں کرکے اس پر لہسن، نمک اور کالی مرچ لگائیں اور اسے زیتون کے تیل میں تیز آنچ پر فرائی کرکے نکال لیں۔ کھرے کے قتلوں کو پلیٹر میں رکھیں اور تیار کئے ہوئے سلاد میں چکن ملا کر اس میں بھر دیں۔ افطار سے قبل تیار کرکے دسترخوان پر سجا دیں۔