آج بنایئے خاص پکوان ’’رشین كباب۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: April 20, 2024, 7:00 AM IST | Mumbai
آج بنایئے خاص پکوان ’’رشین كباب۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: بغیر ہڈی والا چکن پاؤ کلو، ۲ ؍عدد بڑے آلو، ۳؍ انڈے، ایک چمچہ نمک، ۴ ؍ہری مرچ، ہرادھنیا چھوٹی گڈی، بریڈ یا بٹر کا چورا یا سویاں نیز حسب ضرورت ادرک لہسن کا پیسٹ اور چیز۔
بنانے کا طریقہ: چکن کو ادرک لہسن اور نمک ملا کر ابال لیں، اس کا ریشہ بنالیں۔ اس میں ہری مرچ اور دھنیا کا پیسٹ ملا دیں۔ آلو اور ۲؍ انڈے ابال کر کدو کش کرلیں۔ چیز اور چکن کو بھی کدو کش کرکے تمام اجزاء کو ملا کر ٹکیاں بنا کر رکھ لیں۔ فرائنگ پین میں تیل گرم کرلیں۔ انڈا پھینٹ لیں۔ ٹکیوں کو پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈبو کر بٹر کا چورا لگا کر تل لیں۔ گرما گرم رشین کباب ٹماٹو سوس کے ساتھ نوش فرمائیں۔
رشین كباب بنانے کی یہ ترکیب ہمیں ہماری قاری نسرین شیخ نے بھانڈوپ، ممبئی سے بھیجی ہے۔