Inquilab Logo

آج کا پکوان: سعودی کبسہ اور رائتہ

Updated: February 12, 2024, 10:03 AM IST | Mumbai

سعودی کبسہ اور رائتہبنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Saudi Kabsa Aur Raita. Photo: INN
سعودی کبسہ اور رائتہ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: دنبے کا گوشت آدھا کلو، چاول آدھا کلو، کٹی شملہ مرچ ایک عدد، کٹی گاجر ۲؍ عدد، کٹی پیاز ۲؍ عدد، ٹماٹر ۴؍ عدد، تیل آدھا کپ، چلغوزے ایک چوتھائی کپ، نمک ایک چھوٹا چمچہ، باریک کٹا لہسن ایک بڑا چمچہ، کُٹا سفید زیرہ آدھا چھوٹا چمچہ، کُٹا دھنیا آدھا چھوٹا چمچہ، کالی مرچ آدھا چھوٹا چمچہ۔
مسالے کے اجزاء: زعفران ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، پسی ہوئی الائچی ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، پسی ہوئی دار چینی ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، گرم مسالہ ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، سفید مرچ ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ۔
سوس کے اجزاء: اسٹاک کیوبز آدھا، ٹماٹر ایک کپ، پانی ایک کپ، کٹی پیاز آدھا کپ، باریک کٹا لہسن ایک چھوٹا چمچہ، ٹماٹر کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، مکھن ایک بڑا چمچہ، نمک آدھا چھوٹا چمچہ، کالی مرچ آدھا چھوٹا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: ایک برتن میں تیل گرم کریں۔ اس میں دنبے کا گوشت ڈال کر دس منٹ تک بھونیں کہ گولڈن براؤن ہو جائے۔ اب اس میں چار کپ پانی ڈالیں اور ڈھانک کر ۴۵؍ منٹ تک پکائیں۔ یہاں تک کہ گوشت گل جائے۔ اب یخنی کو نکال کر علاحدہ رکھ دیں۔ ساتھ ہی چاولوں کو پانی میں پندرہ منٹ کے لئے بھگو دیں۔ اب ایک برتن میں مکھن ڈال کر گرم کریں۔ اس میں باریک کٹا لہسن، کٹی پیاز، کٹی گاجر، کٹی شملہ مرچ، ایک چمچہ نمک، کالی مرچ، کُٹا سفید زیرہ اور کُٹا ہوا دھنیا شامل کریں۔ ساتھ ہی اس میں چار پسے ٹماٹر اور کبسہ مسالے بھی ڈال دیں۔ سب چیزوں کو اچھی طرح مکس کریں اور پانچ منٹ تک پکائیں۔ اب اس میں بھیگے ہوئے چاول، اُبلا ہوا گوشت اور یخنی شامل کر کے ڈھانک کر درمیانی آنچ پر پندرہ منٹ پکائیں، یہاں تک کہ چاول گل جائیں۔
سوس بنانے کیلئے: ایک برتن میں مکھن ڈال کر گرم کریں۔ اس میں کٹی پیاز، باریک کٹا لہسن اور ایک کپ ٹماٹر ڈال کر فرائی کریں۔ ساتھ ہی اس میں ٹماٹر کا پیسٹ، نمک، کالی مرچ، آدھا اسٹاک کیوبز اور ایک کپ پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر گاڑھا ہو جانے تک پکائیں۔ سعودی کبسہ پیش کرنے کے لئے ایک بڑی پلیٹ میں تیار شدہ چاول اور گوشت ڈالیں، اُوپر سے چلغوزے ڈال کر سجائیں اور تیار شدہ سوس کے ساتھ پیش کریں۔
پیاز اور دہی کا رائتہ
درکار اجزاء: زیرہ ۲؍ بڑے چمچے، لہسن ۴؍ جوئے، ہری مرچ ۲؍ عدد، پیاز ۲؍ عدد بڑے سائز، سبز دھنیا ۲؍ بڑے چمچے، نمک حسب ِ ضرورت، چینی ایک بڑا چمچہ، دہی آدھا کپ، لیموں کا عرق ایک چھوٹا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: زیرے کو بھون کر پیس لیں۔ لہسن، پیاز ہری مرچ اور ہرا دھنیا باریک باریک کاٹ کر دہی کو پھینٹ کر اس میں ملا دیں، ساتھ میں زیرہ بھی ملا دیں۔ آخر میں نمک اور چینی اور لیموں کا عرق ملا کر تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کر لیں۔ اوپر تھوڑا سابدھنیا چھڑک لیں۔ ذائقہ دار دہی اور پیاز کا رائتہ تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK