Inquilab Logo Happiest Places to Work

الٹراوائٹ نےالیکٹرک بائیک پیش کی

Updated: December 11, 2019, 4:35 PM IST | Mumbai

الٹراوائلٹ آٹو موٹو کمپنی نے اپنی پہلی بائیک میں ایف ۷۷؍ پیش کی ہے.ان کی آن روڈ قیمت ۳؍ لاکھ روپے سے شروع ہوکر ۳ء۲۵؍ لاکھ روپے تک ہے۔

الٹرا وائٹ کی الیکٹرک موٹر بائیک۔ تصویر: جاگرن
الٹرا وائٹ کی الیکٹرک موٹر بائیک۔ تصویر: جاگرن

 الٹراوائلٹ آٹو موٹو کمپنی نے اپنی پہلی بائیک  میں ایف ۷۷؍ پیش کی ہے۔ کمپنی نے اس بائیک میں ویریئنٹ ایف سیون لائٹنگ، ایف ۷۷؍ شیڈ اور ایف ۷۷؍ لی کو دکھایا ہے۔ ان کی آن روڈ قیمت ۳؍ لاکھ روپے سے شروع ہوکر ۳ء۲۵؍ لاکھ روپے تک ہے۔ یہ ہندوستان میں لانچ ہونے والی پہلی پرفامرنس اورینٹیڈ موٹر سائیکل ہے۔ کمپنی نے اس کی آن لائن رجسٹریشن بھی شروع  کردیا ہے۔  الٹراوئلٹ کمپنی نے اس بائیک کی تکنیکی معلومات ظاہر کی ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کا زیادہ سے زیادہ پاور ۲۵؍ کے ڈبلیو (۳۳ء۵؍ ایچ پی ) پر ۲۲۵۰؍ آرپی ایم پر پیٖک ٹورک ۹۰؍ این ایم ہے۔ بائیک  صفر سے ۶۰؍ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارپکڑنے میں محض ۲ء۹؍ سیکنڈ کا وقت لیتی ہے۔ وہیں صفر سے ۱۰۰؍ کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار پکڑنے میں ۷ء۵؍ سیکنڈ کا وقت لگتا ہے۔ بائیک کی زیادہ سے زیادہ رفتار ۱۴۷؍ کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اس موٹر سائیکل میں ڈرائیونگ موڈ اِیکو، اسپیڈ اور انسین ملتا ہے۔ موٹر کو پاور دینے کے لئے کمپنی نے ۳؍ سلم لیتھیم آئن بیٹری کا استعمال کیا ہے۔ جن کی زیادہ سے زیادہ استعداد ۴ء۲؍ کلو واٹ کی ہے۔ یہ ۵؍ گھنٹے میں مکمل چارج ہوجاتی ہے۔ سنگل چارجنگ پر بائیک ۱۳۰؍ سے ۱۵۰؍ کلومیٹر تک کا سفر طے کرسکتی ہے۔ ایف ۷۷؍ میں اسٹیل ٹریلس فریم کے ساتھ ایلومینیم ہیڈ سسپینڈ، پرولیٹیڈ مونو شاک ، ۳۲۰؍ ایم ایم کی فرنٹ ڈسک اور ۲۳۰؍ ایم ایم کی ریئر ڈِسک ڈوئل شینل اے بی ایس کے ساتھ دیا گیا ہے۔ اس کی سیٹ کی اونچائی ۸۰۰؍ ایم ایم ہے۔ وہیں گاڑی کا وزن ۱۵۸؍ کلوگرام ہے ۔ کمپنی اس بائیک کی فروخت ۲۰۲۰ء کے تیسری سہ ماہی میں شروع کرسکتی ہے۔ دھیان رہے کہ الٹراوائلٹ آٹو موٹو ،ہندوستانی کمپنی ہے۔ اس کا صدر دفتر بنگلور میں واقع ہے۔  یہ کمپنی جدید موٹر سائیکلیں بناتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK