Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوپی۱۰؍ ویں بورڈ کا نتیجہ:ایودھیا کی مشکوٰۃ نور نے یوپی میں دوسری پوزیشن حاصل کی

Updated: April 26, 2023, 1:58 PM IST | Lucknow

منگل کو جاری کئے گئے اتر پردیش کے ۱۰؍ ویں  بورڈ کے امتحان میں  ایودھیا کی مشکواۃ نور نے پوری ریاست میں  دوسری پوزیشن حاصل کرکے اپنی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

Mishkat with his parents after Noorkamayab.
مشکوٰۃ  نورکامیابی کے بعد اپنے والدین کے ساتھ ۔

منگل کو جاری کئے گئے  اتر پردیش کے ۱۰؍ ویں  بورڈ کے امتحان میں  ایودھیا کی مشکواۃ نور نے پوری ریاست میں  دوسری پوزیشن حاصل کرکے اپنی قوم کا  سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ مشکوٰۃنے ۹۷ء۸۳؍ فیصد نمبر حاصل کئے ہیں۔ وہ کنوسا کانوینٹ انٹر کالج کی طالبہ ہیں۔  ۶۰۰؍ نمبرات میں سے انہوں  نے  ۵۸۷؍ نمبر حاصل کئے ہیں۔ 
 اپنی کامیابی کو اللہ رب العزت کی نوازش  اور والدین  و اساتذہ کی توجہ اور محنت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے مشکوٰہ نے پڑھ لکھ کر ڈاکر بننے کی خواہش ظاہر کی۔  انہوں نے اپنے اساتذہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرے ٹیچرس  نے میری تیاری  اتنی اچھی طرح کرائی کہ میری ساری توجہ کتابوں کی جانب مرکوز رہی ۔‘‘ اس سوال پر کہ  ان کا پڑھائی کا نظام  الاوقات کیاتھا، مشکوٰۃ نے بتایا کہ ’’جب بھی مجھے  وقت ملتا میں پڑھائی کیلئے بیٹھ جاتی تھی۔ دن میں کبھی ۴؍ گھنٹے تو کبھی  ۵؍ سے ۶؍ گھنٹے پڑھتی تھی۔‘‘
  مشکوٰۃ کے والد  مدرسہ میں معلم  ہیں۔ خود مشکوٰۃ نے بھی ابتدائی تعلیم مدرسہ سے ہی حاصل  کی ہے۔۸؍ ویں کے بعد ان کا داخلہ کنوسا کانوینٹ انٹر کالج میں کرایاگیا۔ مشکوٰۃ نور کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ انہیں پہلے ہی اس بات کا اندازہ تھا کہ مشکوٰۃ ٹاپ کریگی۔ خود مشکوٰۃ کو اس بات کا ملال ہے کہ ایک غلطی کی وجہ سے ان  کے ۲؍ نمبر کم ہوگئے ۔ 

youth Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK