Inquilab Logo

انجینئرنگ کے وہ مختلف شعبے جن میں لاکھوں کی تنخواہ کا پلیسمنٹ ملنا یقینی ہے

Updated: May 11, 2023, 11:00 AM IST | Mumbai

انجینئرنگ کیلئے بی ٹیک کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ انجینئرنگ کے کئی شعبے ہیں۔طلبہ اپنی پسند کے مطابق اس کا انتخاب کرتے ہیں۔اس فیلڈ میں جدوجہد بھی ہےاور آسانی بھی۔ بی ٹیک مکمل کرنے کے بعد کسی بھی کمپنی یا انڈسٹری میں آپ کی پلیسمنٹ آسانی سے ہوسکتی ہے،شرط یہ ہےکہ آپ اپنی پسند کے انجینئرنگ شعبے کا ا نتخاب کریںاوراس کے بار ے میں مکمل معلومات حاصل کرتے رہیں۔ یہاں کچھ شعبوںکا تعارف پیش کیاجارہا ہے۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

 انجینئرنگ کیلئے بی ٹیک کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ انجینئرنگ کے کئی شعبے ہیں۔طلبہ اپنی پسند کے مطابق اس کا انتخاب کرتے ہیں۔اس فیلڈ میں جدوجہد بھی ہےاور آسانی بھی۔ بی ٹیک مکمل کرنے کے بعد کسی بھی کمپنی یا انڈسٹری  میں آپ کی پلیسمنٹ آسانی سے ہوسکتی ہے،شرط یہ ہےکہ آپ اپنی پسند کے انجینئرنگ شعبے کا ا نتخاب کریںاوراس کے بار ے میں مکمل معلومات حاصل  کرتے رہیں۔ یہاں کچھ شعبوںکا تعارف پیش کیاجارہا ہے۔
سول انجینئرنگ :سول انجینئرنگ ایک ایسا شعبہ جس کا غلبہ اور دبدبہ شروع سے ہی برقرار ہے۔ یہ شعبہ لڑکیوں کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے۔اگر آپ بھی سول انجینئرنگ کرنا چاہتے ہیں تو آپ اسے ملک کے کسی بھی آئی آئی ٹی  ادارے سے کر سکتے ہیں۔ کورس مکمل کرنے کے بعد۸۰؍ لاکھ روپے تک تنخواہ کا پلیس منٹ مل سکتا ہے۔
میکانیکل انجینئرنگ:میکانیکل انجینئرنگ کا شمار بی ٹیک کے بہترین شعبے میں ہوتا ہے۔ ملک کے کسی بھی آئی آئی ٹی  سے اس  شعبے میں بی ٹیک کر کے  لاکھوں کی تنخواہ کا پلیس منٹ  مل سکتا ہے۔ ساتھ ہی این آئی ٹی اداروں سے بی ٹیک کرنے والے طلباء کو  آسانی سے۲۰؍ لاکھ کے آس پاس تنخواہ کی ملازمت آسانی سے مل سکتی ہے۔
الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن انجینئرنگ:الیکٹرانکس اور کمیونی کیشن انجینئرنگ بھی اہم شعبہ ہے۔  اس سے بی ٹیک کرکے بھی طلبہ اپنا مستقبل سنوار سکتے ہیں۔آئی آئی ٹیز اور این آئی ٹیز کے علاوہ  بہت سے ریاستی سرکاری کالجوں میںبی ٹیک ہوتا ہے۔ کئی  یونیورسٹیاں بھی اس شعبے میں بی ٹیک کراتی ہیں۔
الیکٹریکل انجینئرنگ:طلباء الیکٹریکل انجینئرنگ کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔  اسے میکانیکل انجینئرنگ کی طرح ایک چیلنجنگ شعبہ سمجھا جاتا ہے۔ این آئی ٹیز سے پاس آؤٹ ہونے والوں کو۲۰؍ لاکھ روپے تک کی تنخواہ والی ملازمت مل سکتی ہے۔ خواہشمند طلبہ ملک کے اچھے پرائیویٹ کالجوں سے بھی یہ کورس کر سکتے ہیں۔
بائیو ٹیکنالوجی انجینئرنگ: طلبہ بائیوٹیکنالوجیکل انجینئرنگ  شعبے سے بی ٹیک کرکے بھی اچھا کرئیر بنا سکتے ہیں۔ آج  کے زمانے میں اس شعبے کی بہت مانگ ہے۔ اس کا شمار  انجینئرنگ  کے جدید شعبوں میں ہوتا ہے۔  اس شعبے میں بھی بی ٹیک کاکورس موجود ہے جسے مکمل کرنے کے بعد  اچھا پلیسمنٹ یقینی سمجھا جاتا ہے۔
ایروناٹیکل انجینئرنگ:یہ ا نجینئرنگ کا جدید ، منفرد اور چیلنج سے پُر شعبہ ہے۔آئی آئی ٹی کے طلبہ ایروناٹیکل انجینئرنگ میں بھی کریئر بنا سکتے ہیں۔ کسی بھی آئی آئی ٹی سے ایروناٹیکل انجینئرنگ مکمل کرنے کے بعد۵۰؍ لاکھ سے زائد کی تنخواہ کی پلیسمنٹ  آسانی سے ہو جاتی ہے۔ این آئی ٹی  سے یہ کرنے  والوں کو بھی اچھا پلیسمنٹ ملتا ہے۔ تقریباً تمام ریاستوں کے مختلف سرکاری کالجوںمیں اس شعبے سے بی ٹیک اسٹریم موجود ہے۔حالانکہ آئی آئی ٹی اور این آئی ٹی اداروں کی بہ نسبت یہاں سے پلیسمنٹ کم ہوتا ہے ۔

youth Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK