Inquilab Logo

فوکس ویگن کی نئی ایس یو وی ’ٹیگوان ۲۰۲۱‘ایسی ہے

Updated: January 01, 2022, 11:12 AM IST | Anil Yadav | Mumbai

جرمنی کی ملٹی نیشنل آٹو موبائل کمپنی ’فوکس ویگن‘ کی ٹیگوان کار کو کسی تعارف کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ دنیا بھر میں سب سےزیادہ فروخت ہونے والی فوکس ویگن ایس یو وی کاروں میں سے ایک ہے۔ اتنا ہی نہیں یہ کار کمپنی کی فلیگ شپ کار بھی ہے ۔

Tiguan.Picture:INN
ٹیگوان۔ تصویر: آئی این این

جرمنی کی ملٹی نیشنل آٹو موبائل کمپنی ’فوکس ویگن‘ کی ٹیگوان کار کو کسی تعارف کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ دنیا بھر میں سب سےزیادہ فروخت ہونے والی  فوکس ویگن ایس یو وی کاروں میں سے ایک ہے۔ اتنا ہی نہیں یہ کار کمپنی کی فلیگ شپ کار بھی ہے ۔ ۲۰۲۲ء میں یہ فیس لفٹ کار ہندوستانی سڑکوں پر دکھائی دے گی ، یہ ۲؍ لیٹر، ٹی ایس آئی پیٹرول انجن پر چلتی ہے۔ مقامی طور پر اسمبل کئے جانے کے باوجود فوکس ویگن گروپ نے ٹیگوان کی قیمت ۳۱ء۹۹؍ لاکھ روپے (ایکس شوروم) رکھی ہے ۔ یہ قیمت ٹیگوان کو سیٹروئین سی ۵؍ ایئر کراس اور ہنڈئی ٹکسن کے ساتھ ٹویوٹا فورچیونر اور ایم جی گلوسٹر کے مقابل کھڑے کرتی ہے۔ 
اہم  تبدیلیاں
 ٹیگوان کی پروفائل کو سادہ لکیروں اور کِریز کے ذریعہ نشان زدکیا جاسکتا ہے ، جو فوکس ویگن کی کلاسک ڈیزائن تھیم کو بنائے رکھتی ہے۔ میٹرکس ایل ای ڈی  نئے ہیں۔ نیا وی ڈبلیو لوگو اور فرنٹ رِی ٹچ ٹیگوان کے چہرے کو صاف رکھتا ہے ۔ٹیگوان وی ڈبلیو گروپ کے ایم کیوبی پلیٹ فارم پر مبنی ہے اور یہ پہلے کی طرح ۴ء۵؍ میٹر لمبی ہے ۔ کچھ دیگر ڈیزائن ترامیم میں تازہ ۱۸؍ انچ الائے،الیکٹرک ٹیل گیٹ پر ٹیگوان لیٹرنگ شامل ہیں۔ 
انٹیریئر  ایسا ہے
 کارکے اندرونی ڈیزائن کی بات کریں تو یہ بالکل نئی تراش خراش کے ساتھ دلکش نظر آتا ہے۔ جگہ کی کمی نہ تو ڈرائیور کو اور نہ ہی ساتھی مسافر کے لئے پریشان کن ہے۔ چمڑے کی نشستوں پر بلیک فنشنگ کی گئی ہے۔ پینورامک سن رُوف پیچھے کے تیسرے حصے تک کھلتا ہے ۔ کیبن ہوادار، اچھی روشنی والا اور منظم ہے۔ ۱۰؍ انچ کا ٹچ اسکرین اسکرپ ہے اور ٹچ اے سی کنٹرول ٹیگوان سے متاثر ہے۔ ڈرائیور کا ڈسپلے پوری طرح سے ڈیجیٹیل یونٹ لے آؤٹ ہے ، جس میں واضح نمبرات کے ساتھ مطلوبہ معلومات نمایاں نظر آتی ہے۔ 
نئی کار کا انجن یہ ہے
 دیگر فوکس ویگن کاروں کی طرح ٹیگوان ڈیزل سے پیٹرول انجن میں  اپ ڈیٹ ہوگیا ہے۔ انجن ۱۹۰؍ پی ایس اور ۳۲۰؍ این ایم کا ٹورک پیدا کرنے کا اہل ہے۔ اس میں ۷؍ اسپیڈ ڈی ایس جی ٹرانسمیشن ایک آل وہیل ڈرائیو سسٹم کو پاور دیتا ہے۔ ڈیزل ٹیگوان کے موازنہ میں پیٹرول انجن ویسا ہی لو اینڈ ٹورک کی سپلائی نہیں کرتا ہے۔ حالانکہ انجن میں ۲؍ہزار سے ۶؍ ہزار آر پی ایم تک کی طاقت ہے ۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ ایس یو وی لمبی ڈرائیو کے لئے ایک بہترین ساتھی ہوسکتی ہے۔ ۱۰؍ کلومیٹر فی لیٹر تک کے مائیلیج کی امید ٹیگوان سے کرسکتے ہین۔ ڈوئل کلچ گیئر باکس اچھی خوبیوں کا حامل ہے اور پرجوش طریقے سے گاڑی چلاتے وقت مایوس نہیں کرے گا۔ اَپ شفٹ ڈاؤن کے موازنہ میں زیادہ نیچرئل ہے ۔ ڈرائیو کا تجربہ آرام دہ اور دل پسند رہااور یہ لُک کے ساتھ تامل میل بٹھاتا ہے ۔ 
کیبن
 ٹیگوان کا کیبن انسولیشن بہترین ہے جو باہری شو کو کافی حد تک فلٹر کردیتا ہے۔ اس کار کی سواری  آرام دہ معلوم ہوتی  ہے اور سبھی ڈسک بریک کی وجہ سے ٹیگوان کو بریکنگ اچھی ملتی  ہے۔ ہمارے خیال میں ٹیگوان شاید کامپیکٹ ٹیگوان کی طرح ہزاروں کی تعداد میں فروخت نہیں ہو لیکن یہ فلیگ شپ کار  ان لوگوں کے لئے موزوں ہے جو اس طرح کی گاڑیوں کو پسند کرتے ہیں اور جرمن فٹنگ  اور فنشنگ  کے مداح ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK