ملک بھر میں بکروں کی بہت سی نسلیں پائی جاتی ہیں اور ہر نسل کی اپنی مخصوص خصوصیات ہوتی ہیں جو اسے دوسروں سے ممتاز بناتی ہیں۔ یہاں ۱۲؍مشہور بکروں کی نسلوں اور ان کی منفرد خصوصیات کا ذکر کیا جا رہا ہے: تمام تصاویر: آئی این این / یوٹیوب
EPAPER
Updated: May 23, 2025, 5:56 PM IST | Afzal Usmani
ملک بھر میں بکروں کی بہت سی نسلیں پائی جاتی ہیں اور ہر نسل کی اپنی مخصوص خصوصیات ہوتی ہیں جو اسے دوسروں سے ممتاز بناتی ہیں۔ یہاں ۱۲؍مشہور بکروں کی نسلوں اور ان کی منفرد خصوصیات کا ذکر کیا جا رہا ہے: تمام تصاویر: آئی این این / یوٹیوب
جمناپاری بکرا(Jamnapari goat): جمناپاری بکرےکو اکثر ’’بکروں کی ملکہ‘‘ کہا جاتا ہے۔ یہ نسل ہندوستان اور برصغیر سے تعلق رکھتی ہے اور اپنے بڑے جسم اور لمبے جھولتے ہوئے کانوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس کی ایک خاص پہچان اس کا ابھرا ہوا ناک کا حصہ ہے جسے ’’رومن ناک‘‘ کہا جاتا ہے۔ عام طور پر اس کا جسم سفید ہوتا ہے جس پر کالے یا خاکی رنگ کے دھبے ہوتے ہیں۔
بیتل بکرا (Beetal goat): بیتل بکرے پنجاب کی ایک مشہور نسل ہے۔ یہ اپنے بڑے جسم کی وجہ سے مشہور ہیں۔ نر کا قد تقریباً ۳۶؍ انچ تک ہوتا ہے۔ ان کا رنگ عام طور پر کالا یا بھورا ہوتا ہے جس پر سفید دھبے ہوتے ہیں۔ ان کے لمبے کان اور بھاری جسم انہیں نمایاں بناتے ہیں۔ بیٹل بکرے کو اعلیٰ معیار کے گوشت کیلئےبھی پالا جاتا ہے۔
کوکن کنیال بکرا (Konkan Kanyal goat): یہ بکرا مہاراشٹر کےکوکن علاقے کی مخصوص نسل ہے۔ ان کا قد درمیانہ ہوتا ہے۔ ان کا رنگ عام طور پر سیاہ ہوتا ہے جس پر مخصوص سفید نشانات ہوتے ہیں، مثلاً سفید پیٹ اور پاؤں پرسفید دھاریاں۔ یہ نسل چھوٹے کسانوں اور محنت کش طبقے کی معیشت کا اہم جز ہے۔
سروہی بکرا (Sirohi goat): یہ نسل راجستھان کے سروہی ضلع سے تعلق رکھتی ہے لیکن گجرات میں بھی عام ہے۔ یہ درمیانے سے بڑے قد کےبکرےہوتے ہیں۔ مضبوط جسم اور عمدہ گوشت کیلئے مشہور ہے۔ ان کا رنگ بھورا ہوتا ہے جس میں ہلکے یا گہرے دھبے ہوتے ہیں۔ یہ بکرے بنجر اور جھاڑیوں والے علاقوں میں بھی آسانی سے زندہ رہ سکتے ہیں۔
عثمان آبادی بکرا (Osmanabadi goat): مہاراشٹر کی عثمان آباد ضلع کی یہ نسل وسطی ہندوستان میں عام ہے۔ یہ نسل مختلف موسمی حالات میں اچھی طرح ڈھلنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور گوشت کیلئے اہم مانی جاتی ہے۔ عام طور پر ان بکروں کا رنگ سیاہ یا دھاری دار ہوتا ہے، اور یہ کم دیکھ بھال میں بھی اچھی افزائش پاتے ہیں ۔
بلیک بنگال بکرا (Black Bengal goat): یہ چھوٹے قد کی مگر بے حد افزائشی صلاحیت والی نسل ہے، جو بہترین گوشت کیلئے مشہور ہے۔ بنیادی طور پر یہ نسل مغربی بنگال، آسام اور بہار میں پائی جاتی ہے، مگر اب پورے ہندوستان میں پائے جاتے ہیں۔ ان کا رنگ عام طور پرسیاہ، لیکن کچھ بھورے یا سفید بھی ہوتے ہیں۔ ان میں بیماریوں کے خلاف مدافعت بھی کافی اچھی ہوتی ہے۔
بربری بکرا (Barbari goat): یہ چھوٹے قد کی نسل ہے جو خاص طور پر اتر پردیش اور پنجاب میں پائی جاتی ہے۔ ان کا جسم متناسب ہوتا ہے، چہرہ سیدھا اور کان چھوٹے اور سیدھے ہوتے ہیں۔ رنگ سفید، خاکی، بھورا یا سیاہ دھبوں کے ساتھ ہوتا ہے۔
مالاباری بکرا (Malabari goat): مالاباری یا تلچری کیرالا کی مقامی نسل ہے۔ اس نسل کے بکرے درمیانے قد کے ہوتے ہیں جو مختلف رنگوں کے ہوتے ہیں لیکن عموماً سیاہ اور سفید رنگوں کی آمیزش ہوتی ہے۔ یہ نسل گوشت اور دودھ دونوں کیلئے مفید ہے۔ نر کا وزن تقریباً۴۰؍ کلوگرام اور مادہ کا۳۰؍ کلو گرام ہوتا ہے۔
جاکھرانہ بکرا (Jakhrana goat ): جاکھرانہ نسل راجستھان کے جاکھرانہ گاؤں کی رہائشی ہے۔ یہ نسل بیتل جیسی دکھتی ہے لیکن قد میں تھوڑے بلند ہوتے ہیں۔ اس نسل کے بکروں کا رنگ سیاہ ہوتا ہے اور بال چمکدار ہوتے ہیں۔
سورتی بکرا (Surti goat): یہ نسل گجرات کے سورت ضلع سے تعلق رکھتی ہے اور دودھ کی پیداوار میں ہندوستان کی بہترین نسلوں میں شمار ہوتی ہے۔ ان کا جسم درمیانے قد کا، کوٹ سفید، پیشانی نمایاں، کان جھکے ہوئے اور سینگ درمیانے سائز کے ہوتے ہیں۔
میچری بکرا (Mecheri goat): یہ نسل تمل ناڈو کے مختلف اضلاع جیسے سیلم، ایروڈ، کرور، اور نامکل میں پائی جاتی ہے۔ یہ درمیانے قد کی ہوتی ہے اور ان کی جلد ہلکے جامنی رنگ کی ہوتی ہے۔ نر و مادہ دونوں بغیر سینگ کے ہوتے ہیں۔
مہسانہ بکرا (Mehsana goat): یہ نسل گجرات کے مہسانہ ضلع سے تعلق رکھتی ہے اور گوشت اور دودھ دونوں کیلئےمعیاری مانی جاتی ہے۔ ان کا رنگ کالا ہوتا ہےاورکانوں کے قریب سفید دھبے ہوتے ہیں۔ ان کے بال لمبے اور چہرہ ابھرا ہوا ہوتا ہے۔ یہ بکرا سخت جان ہوتاہے اور عموماً چراگاہوں میں پالنے کیلئے موزوں مانا جاتا ہے۔