Inquilab Logo

زی نیوز کے ۲۸؍ملازمین کورونا سے متاثر

Updated: May 20, 2020, 6:06 AM IST | Inquilab News Network | New Delhi

دفتر، نیوز روم اور اسٹوڈیو سینی ٹائزیشن کیلئے سیل، چینل پر غیر ذمہ داری اور وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بننے کا الزام، پہلا ملازم جمعہ کو مثبت پایاگیاتھا

Sudheer Chaudhary - PIC : INN
سدھیر چودھری ۔ تصویر : آئی این این

ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہونےکے بعد تبلیغی جماعت   کے مرکز میں  پھنس جانے والے افراد پر کوروناپھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے  نفرت انگیز رپورٹنگ کرنے والے زی ٹی وی کے ۲۸؍ ملازمین کے کووِڈ-۱۹؍ سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اس کی تصدیق کے بعد زی نیوز تنقیدوں کی زد پر ہے جس پر الزام  ہے کہ اس نے  غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کووڈ-۱۹؍ کے پھیلاؤ میں اہم رول ادا کیا ہے۔  
   جی بی نگر کے ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ جاری کئے گئے پریس ریلیز میں  اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ  زی نیوز کا ۳۹؍سالہ ملازم جو دہلی کے لکشمی نگر میں رہتا ہے اور زی نیوز کے نوئیڈہ سیکٹر ۱۶؍ میں واقع دفتر میں کام کرتاہے، ۱۵؍ مئی کو کووڈ۱۹؍ کی جانچ میں مثبت پایاگیاہے۔ اس  کے رابطے میں آ نے والے  زی نیوز کے۵۱؍ ملاز مین کی جانچ ہوئی جن میں سے  جی بی نگر میں رہنے والے  ۱۵؍ ملازمین  مثبت پائے گئے ہیں۔ اس  کے رابطے میں  آنے والے غازی آباد اور فرید آباد کے ۱۳؍ مزید افراد بھی کووِڈ-۱۹؍ کے ٹسٹ میں مثبت پائے گئے ہیں۔ 
 زی نیوز کے ایڈیٹر سدھیر چودھری نے بھی اس کی تصدیق کرتےہوئے جاری کئے گئے بیان میں کہا  ہے کہ ’’عالمی وبا زی  میڈیا کی اپنی خبر بن گئی ہے۔  

zee tv Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK