Inquilab Logo

پٹنہ کےگاندھی میدان میں ہونے والے بم دھماکہ معاملے میں ۴؍ افراد کیلئےسزائے مو ت کا فیصلہ

Updated: November 02, 2021, 8:36 AM IST | patna

۲۰۱۳ء کے اس دھماکہ معاملے میںاین آئی اے کی عدالت نے ۲؍مجرمین کو عمر قید ،۲؍ کو دس دس سال اور ایک کو سات سال کی سزا سنائی، مالی جرمانہ بھی عائد کیا

Bihar police presenting the culprits in the NIA court.Picture:INN
مجرمین کو این آئی اے کی عدالت میں پیش کرتی ہوئی بہار پولیس

گاندھی میدان میں ۲۰۱۳ء میں نریندر مودی کی ایک ریلی میں ہونے والے سیریل بم دھماکوں کے معاملےمیں این آئی اے کی خصوصی عدالت نے ۴؍ افراد کیلئے سزائے موت کا فیصلہ کیا ہے۔ خصوصی عدالت کے جسٹس گروندرسنگھ ملہوترا نے پیر کو اپنے فیصلے میں امتیاز انصاری،حیدرعلی،نعمان انصاری اور مجیب اللہ انصاری کیلئے پھانسی کی سزا سنائی ہے۔عدالت نے ان  پر مالی جرمانہ بھی عائد کیاہے۔عدالت نے واردات کو ’ریئر آف دی ریئریسٹ‘مانا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہاکہ ان چاروں دہشت گردوں کو پھانسی پر تب تک لٹکایا جائے جب تک کہ ان کی موت نہ ہوجائے۔
 عدالت نے امتیاز انصاری پر ۸۰؍ ہزار روپے،حیدرعلی،نعمان انصاری اور مجیب اللہ انصاری  پر۹۰۔ ۹۰؍ہزارروپوں کا مالی جرمانہ لگایا ہے۔عمیر صدیقی اور اظہرالدین قریشی کو عمر قید اور ۶۰؍ہزارروپے مالی جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔ احمد حسین کو دس سال کی سزا اور دس ہزارروپےکا مالی جرمانہ،فیروز عالم کو دس سال کی سزااور افتخارعالم کو ۷؍سال کی سزا اور دس ہزارروپے کے مالی جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔مالی جرمانہ ادا نہ کرنے پر ایک ایک ماہ اضافی جیل میں رہناہوگا۔
 پیر کو صبح تقریباً۱۱؍ بج کر ۴۰؍منٹ پر عدالت  میں جج کورٹ میں بیٹھے۔اس کے بعد تمام مجرمین  کو کورٹ میں پیش کیاگیا۔اس کے بعد وکیل استغاثہ نے اپنی دلیل پیش کرتے ہوئےمجرمین کی مالی اور گھریلو حالات کا حوالہ دیتے ہوئے کم سے کم سزا دینےکی مانگ کی۔اس کے بعد این آئی اے کے وکیل للن پرساد سنہانے اپنی دلیل پیش کی اور اس واردات کو ریئر آف دی ریئریسٹ بتایا۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے کئی فیصلوںکا حوالہ بھی دیااور زیادہ سے زیادہ سزا دینے کی وکالت کی۔عدالت نے  فریقین کی دلیلیں سننے کےبعد سزا پر فیصلہ ۳؍ بجے سنانے کا اعلان کیا۔ بعد ازاں ۳؍ بج کر ۴۰؍ منٹ پر سبھی قصورواروں کو سزا سنائی گئی۔

bihar Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK