Inquilab Logo

کیلیفورنیا میں مہنگائی کیخلاف یونیورسٹی کے۴۸؍ ہزار اساتذہ اور کارکنوں کی ہڑتال

Updated: November 16, 2022, 11:57 AM IST | Agency | Los Angeles

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی یونیورسٹیوں کے ہزاروں اساتذہ اور کارکن بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف اور ا س کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتال  پر ہیں  جس  سے بہت سے  طلبہ اور اساتذہ کی  مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

Protest in university campus. .Picture:INN
یونیورسٹی کیمپس میں احتجاج ۔ ۔ تصویر:آئی این این

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی یونیورسٹیوں کے ہزاروں اساتذہ اور کارکن بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف اور ا س کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتال  پر ہیں  جس  سے بہت سے  طلبہ اور اساتذہ کی  مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پیر سے  امریکی ریاست کیلیفورنیا کی مختلف یونیورسٹیوں کے محققین، پروفیسرز، تدریسی معاونین اور دیگر ملازمین نے   امریکی تاریخ میں یونیورسٹی ملازمین کی سب سے بڑی ہڑتال شروع کی جس سے کیلیفورنیا کی یونیورسٹیوں میں تدریسی سرگرمیاں معطل ہونے کا اندیشہ  ہے۔  الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اس  ہڑتال  میں یونیورسٹیوں سے وابستہ ۴۸؍ ہزار  افراد شامل ہیں۔  یہ ہڑتال ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب امریکہ میں ملازمت پیشہ افراد  میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔  واضح رہےکہ دیگر ممالک کی طرح امریکہ بھی کورونا کے بعد  سےسنگین معاشی بحران کا سامنا کررہا ہے۔   ہڑتال میں شامل اساتذہ اورکارکنوں نے مہنگائی  کے اعتبار سے تنخواہ میں اضافہ، معذور ملازمین کیلئے مزید سہولیات  اور  طلبہ کی مراعات  میں اضافہ کا مطالبہ کیا ۔  اہم بات یہ ہےکہ کیلیفورنیا ٹیچرز اسوسی ایشن اور دیگر مزدور یونینوں نے اس ہڑتال کی حمایت کی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK