Inquilab Logo Happiest Places to Work

ورد ھا میں گھریلو خواتین گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافے پر شدید برہم

Updated: April 10, 2025, 10:02 AM IST | Wardha

خواتین کےمطابق گزشتہ چند سال سے سلنڈر کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے، شروع میں جو سبسڈی ملتی تھی وہ بند کر دی گئی ہے۔ دوبارہ چولہے پر کھانا بنانے کا خدشہ ظاہر کیا

A man is carrying an LPG cylinder. (PTI)
ایک شخص ایل پی جی سلنڈر لے کر جارہا ہے۔ ( پی ٹی آئی)

 ور دھا ضلع میں گھریلو خواتین نے گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافے پر برہمی کا اظہا کیا ہے۔ اس سے پہلے گھریلو سلنڈر کی خریداری پرسبسڈی دستیاب تھی لیکن آہستہ آہستہ سبسڈی کم ہو کر ختم ہو گئی۔ اب سلنڈر کی قیمت اور سبسڈی کی پوری رقم ادا کرنی ہوگی۔ یہی نہیں سلنڈر کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اب پھر سلنڈر کی قیمتوں میں۵۰؍ روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے وردھا میں۸۵۴ء۵۰؍ روپے میں دستیاب سلنڈر کی قیمت۹۰۴ء۵۰؍ روپے ہو گئی ہے۔ ایسے میں گھریلو خواتین کی جانب سے گھریلو  بجٹ بگڑنے کا خدشہ  ظاہر کیا  گیا۔
  راشٹر یہ وادی مہیلا اگھاڑی کی ضلع جنرل سیکریٹری شاردا کینے کا کہنا ہےکہ  یہ غریب خاندانوں  کے ساتھ ناانصافی ہے ۔ ان کے مطابق عام طور پر عورت کا دن اپنے خاندان کے لئے کھانا تیار کرنے سے شروع ہوتا ہے۔ گیس سلنڈر کھانے اور کپڑے کی طرح ضروری ہے۔ اس سے پہلے ہر سلنڈر پر۵۰۰؍ سے۶۰۰؍ روپے کی سبسڈی ملتی تھی لیکن بی جے پی حکومت نے پچھلے۱۰؍ سال میں سبسڈی کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔ سلنڈر کے مسلسل بڑھتے ہوئے  داموں کی وجہ سے غریب خاندانوں کو ناانصافی کا سامناکرنا پڑرہا  ہے۔
  وردھا کی گھریلوخاتون ویشالی اجول اپادھیائے  کا کہنا ہے کہ گیس سلنڈر زندگی کی ضروری اشیاء میں شامل ہے۔ پھر بھی سلنڈر کی قیمت میں اضافے کی شرح دیگر اشیاء کے مقابلے بہت زیادہ ہے۔ سلنڈر سبسڈی ختم کر دی گئی ہے۔۴؍سے ۵؍گنا ریٹ بڑھانے کے باوجود کچھ عرصے بعد دوبارہ سلنڈر کی قیمت بڑھا دی جاتی ہے۔ یہ رجحان گزشتہ۱۵؍ سال سے جاری ہے۔ اب ایک بار پھر سلنڈر کی قیمت میں۵۰؍ روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ گیس سلنڈر بہت مہنگا ہو گیا ہے۔
  وردھا کی  ایک اور گھریلو خاتون ریتا بھاگوتکر نے کہا کہ سلنڈر کی بڑھتی ہوئی قیمت کم کی جائے۔ایک طرف مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ اس کے مقابلے میں تنخواہیں بہت کم ہیں۔ گزشتہ چند سال  سے سلنڈر کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔ شروع میں جو سبسڈی ملتی تھی وہ بند کر دی گئی ہے۔ سلنڈر کی قیمت میں۵۰؍ روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے اب سلنڈر ۹۰۴؍روپے میں خریدنا پڑے گا۔ سلنڈر کے داموںمیں۴؍ سے۵؍ گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ بہت سے خاندان ایسے ہیں جنہیں روزانہ کام پر جانا پڑتا ہے اور ضروری اشیاء خریدنی پڑتی ہیںجس کی وجہ سے انہیں دوبارہ چولہے پر کھانا پکانا پڑ سکتا ہے۔
  اکھل بھارتیہ مہیلا جن وادی سنگٹھن کی ضلع سیکریٹری درگا کاکڑے کاکہنا ہے کہ مزدور طبقہ سلنڈر کیسے خریدے گا؟آج بھی مزدوروں کے خاندانوں اور دیہی علاقوںمیں رہنے والوں کی آمدنی بہت کم ہے جس کی وجہ سے جنگل سے لکڑیاں لا کر چولہے پر کھانا پکایا جاتا تھا۔ قبل ازیں دیہاتوں میں مفت سلنڈر تقسیم کئے گئے۔ سلنڈر کی خریداری پر سبسڈی بھی دی گئی۔ اچانک سلنڈر کی سبسڈی بند کر دی گئی۔ خواتین کے دن کا آغاز گیس سلنڈر سے ہوتا ہے۔ اب جب سلنڈر کی قیمت۹۰۴ء۵۰؍ روپے ہو گئی ہے تو مزدور طبقہ اسے کیسے خریدے گا؟

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK