Inquilab Logo

’ فائیوجی سروس ملک میں نئے عہد کا آغاز ہے‘

Updated: October 02, 2022, 11:10 AM IST | new Delhi

وزیراعظم مودی نے انڈین موبائل کانگریس کے بعد افتتاح کیا، ایئر ٹیل نے ممبئی اوردیگر ۷؍ شہروں میں سروس شروع کردی، جیو بھی دیوالی تک آغاز کریگا

Prime Minister with industrialists on the occasion of the inauguration of 5G services.
فائیو جی سروسیز کے افتتاح  کے موقع پر وزیراعظم صنعتکاروں کے ساتھ۔

  وزیراعظم نریندر مودی نے سنیچر کو  فائیوجی انٹرنیٹ خدمات کا  افتتاح کیا اور   اسے ہندوستان میں نئے عہد کا آغاز قرار  دیا۔  انہوں نے اس موقع پر   دہلی میں  بیٹھ کر فائیو جی لنک کے ذریعہ سویڈن میں موجود کار بھی چلائی۔
 وزیراعظم نے اس دوران تکنالوجی  کےشعبے میں  ہندوستان کے تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’نیا ہندوستان تکنالوجی کا صارف ہی نہیں  ہے  بلکہ اس کی ترقی میں معاون بھی ہے۔ ‘‘ اس کے ساتھ ہی حسب روایت سابقہ حکومتوں کو کوستے ہوئے  انہوں نے کہا کہ ’’ٹوجی، تھری جی اور فور جی  کے افتتاح کےوقت ہندوستان دیگر ممالک پر انحصار کرتا تھا مگر فائیو جی کے موقع پر  ملک ایک نئے عہد میں قدم رکھ رہا ہے اور عالمی سطح پر قیادت کر رہا  ہے۔‘‘ انہوں نے فائیو جی خدمات کا  افتتاح چھٹی انڈین موبائل کانگریس کے افتتاح  کے بعد کیا اور کہا کہ ان کی حکومت ’’سب کیلئے انٹرنیٹ‘‘ پر یقین رکھتی ہے۔  

افتتاح کے ساتھ ہی  بھارتی ایئر ٹیل نے  ممبئی، دہلی،بنارس اور بنگلور سمیت ۸؍ شہروں میں      عام موبائل صارفین کیلئے فائیو جی سروس شروع کر دی۔اس طرح وہ ملک میں فائیو جی سروس فراہم کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔ فی الحال کمپنی فور جی کی قیمت پر ہی فائیو جی فراہم کرتی رہے گی، نئی نرخوں کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔ریلائنس جیو نےدسمبر۲۰۲۳ء تک پورےملک میں فائیو جی خدمات شروع کر دینےکا اعلان کیا ہے تاہم مکیش امبانی نےبتایا کہ دیوالی تک ممبئی، دہلی، کولکاتا اور چنئی میں فائیو جی خدمات شروع کردی جائیں گی۔  ووڈا فون آئیڈیا نے کوئی وقت طے نہیں کیا اور کہا  ہے کہ جلد ہی خدمات شروع کی جائیں گی۔ 

5g service Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK