• Tue, 04 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اکتوبر میں ہندوستان کے مینوفیکچرنگ کو رفتار ملی

Updated: November 03, 2025, 6:01 PM IST | New Delhi

گڈز اینڈ سروسیز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرحوں میں۲۲؍ ستمبر سے نافذ تبدیلی کے باعث اکتوبر میں گھریلو مینوفیکچرنگ سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

Manufacturing.Photo:INN
مینوفیکچرنگ۔ تصویر:آئی این این

گڈز اینڈ سروسیز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرحوں میں۲۲؍ ستمبر سے نافذ تبدیلی کے باعث اکتوبر میں گھریلو مینوفیکچرنگ سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ماہانہ بنیادوں پر جاری ایچ ایس بی سی انڈیا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ منیجرز انڈیکس (پی ایم آئی) ستمبر میں۷ء۵۷؍سے بڑھ کر اکتوبر میں ۲ء۵۹؍ ہو گیا۔ انڈیکس کا ۵۰؍ سے اوپر بڑھنا سرگرمیوں میں تیزی اور اس سے کم رہنا سست روی کی نشاندہی کرتا ہے، جب کہ ۵۰؍ کی سطح استحکام کا اشارہ ہے۔
پی ایم آئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جی ایس ٹی میں راحت، پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری  سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کی نمو کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے۔ نئے آرڈرز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور اس میں مقامی مارکیٹ کا کردار اہم رہا ہے، تاہم  بیرون ملک آرڈرز میں نمو سست پڑ گئی ہے۔ خام مال کے ذخیرے میں تقریباً ریکارڈ رفتار سے اضافہ ہوا ہے۔ غیر ملکی فروخت ۱۰؍ مہینوں میں سب سے کم رفتار سے بڑھی ہے۔
پرنجول بھنڈاری، ایچ ایس بی سی انڈیا کے چیف اکنامسٹ نے کہا کہ ’’زبردست مانگ نے اکتوبر میں آؤٹ پٹ نئے آرڈرز اور روزگار کی تخلیق میں اضافہ کیا ہے۔ لاگت کی قیمت میں کمی آئی ہے جبکہ فروخت کی اوسط قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ جی ایس ٹی اصلاحات اور مضبوط مانگ سے مثبت توقعات کی وجہ سے مستقبل کے حوالے سے کاروباری جذبات مضبوط ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، مینوفیکچررز نے خام مال کی خریداری میں اضافہ کیا اور اس میں ترقی کی رفتار مئی۲۰۲۳ء کے بعد سب سے زیادہ رہی۔ مسلسل ۱۲؍ویں مہینے نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں، حالانکہ اس کی رفتار ستمبر کی طرح ہی سست رہی۔

یہ بھی پڑھئے:بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان جلد متوقع

اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی، رئیل اسٹیٹ، بینکنگ، اور فارماسیوٹیکل اسٹاک کے شیئر چمکے
بیرون ملک مثبت اشاروں کے درمیان پیر کو گھریلو اسٹاک مارکیٹس میں اضافہ ہوا۔ ایک دن کے اتار چڑھاؤ کے بعد بڑے انڈیکس معمولی فائدہ کے ساتھ بند ہوئے جو کہ رئیل اسٹیٹ، بینکنگ، اور فارماسیوٹیکل سیکٹرز میں خریداری کے باعث ہوئے۔ 
آئی ٹی اور ایف ایم سی جی سیکٹرز کے دباؤ کے باوجود ۳۰؍ شیئرز والا بی ایس ای سینسیکس۷۸ء۳۹؍ پوائنٹس  بڑھ کر ۴۹ء۸۳۹۷۸؍ تک پہنچ گیا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی۵۰؍ انڈیکس بھی۲۵ء۴۱؍ پوائنٹس  بڑھ کر۳۵ء۷۶۳۲۵؍  پر بند ہوا۔  سرمایہ کاروں نے بڑے انڈیکس کے مقابلے مڈ کیپ اور اسمال کیپ کمپنیوں پر زیادہ اعتماد ظاہر کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK