Inquilab Logo

شیئربازار میں ۹۳۰؍پوائنٹس کی گراوٹ

Updated: December 21, 2023, 8:28 AM IST | Mumbai

خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے سرمایہ کار شیئرس فروخت کرنے پرمجبور ۔ عالمی بازار میں ملے جلے رجحانات

Bombay Stock Exchange
بامبے اسٹاک ایکسچینج

بدھ کو ملکی اسٹاک مارکیٹس میں زبردست اتار چڑھاؤ رہا۔ صبح کی تجارت میں ریکارڈ بلندی تک پہنچنے کے بعد گھریلو اسٹاک مارکیٹس دوپہر کے کاروبار میں زبردست منافع بکنگ کا شکار ہوگئیں۔ بینچ مارک سینسیکس اور نفٹی میں زبردست گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ خام تیل کی قیمتوں میں اضافے نے بھی سرمایہ کاروں کو فروخت کیلئے مجبور کردیا۔ تاہم عالمی مارکیٹ میں ملے جلے رجحانات دیکھے گئے۔
 بدھ کو کاروبار میں بی ایس ای سینسیکس۹۳۱؍ پوائنٹس سے کمزور ہوا۔ اس کے ساتھ ہی نفٹی میں بھی ۳۴۷؍ پوائنٹس کی زبردست گراوٹ درج کی گئی۔ وسیع بازاروں میں، بی ایس ای مڈ کیپ اور اسمال کیپ انڈیکس میں بالترتیب۳ء۳؍فیصد اور ۳ء۵؍ فیصد کی تیزی سے کمی واقع ہوئی۔
 بی ایس ای کا ۳۰؍ حصص والا معیاری انڈیکس سینسیکس۹۳۰ء۸۸؍ پوائنٹس یا۱ء۳۰؍ فیصد کی زبردست گراوٹ کے ساتھ ۷۰۵۰۶ء۳۱؍  پوائنٹس پر بند ہوا۔ سینسیکس نے بدھ کو۷۰۳۰۲ء۶۰؍ اور ۷۱۹۱۳ء۰۷؍کی حد میں تجارت کی۔ دوسری طرف  نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کے نفٹی میں بھی  ۳۴۶ء۷۰؍ پوائنٹس یعنی۱ء۶۲؍ فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ یہ۲۶؍ اکتوبر۲۰۲۳ء کے بعد نفٹی میں ایک دن کی سب سے بڑی گراوٹ ہے۔ نفٹی نے دن کا اختتام ۲۱۱۰۶ء۴۰؍ پوائنٹس پر کیا۔ بدھ کو نفٹی نے ۲۱۰۸۷ء۳۵؍ اور۲۱۵۹۳ء۰۰؍ پوائنٹس کی حد میں تجارت کی۔
  ہمہ جہت گراوٹ کی صورتحال ایسی تھی کہ سینسیکس میں شامل۳۰؍ کمپنیوں میں سے صرف ایچ ڈی ایف سی بینک ہی برتری میں رہا۔ باقی تمام۲۹؍ کمپنیوں کے شیئرس گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ ٹاٹا اسٹیل میں۴ء۲۱؍ فیصد کی سب سے بڑی گراوٹ  تھی۔ این ٹی پی سی، ٹاٹا موٹرس، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز، مہندرا اینڈ مہندرا، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، پاور گرڈ، ٹیک مہندرا، لارسن اینڈ ٹوبرو اور جے ایس ڈبلیو اسٹیل میں بھی  گراوٹ   رہی۔ایشیا کی دیگر مارکیٹس میں جنوبی کوریا کا کوسپی، جاپان کا نکی اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ مثبت مقام پر رہا جبکہ چین کا شنگھائی کمپوزٹ خسارے کے ساتھ بند ہوا۔ یورپ کی بیشتر مارکیٹس خسارے کے ساتھ کاروبار کر رہی تھیں۔ منگل کو امریکی بازاروں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

sensex Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK