Inquilab Logo

شیئر بازار میں ۱۶۰۰؍سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ

Updated: January 18, 2024, 9:59 AM IST | Mumbai

ایچ ڈی ایف سی کے شیئر س کی قیمت میں کمی، یو ایس فیڈ کی شرح سود اور ایشیائی مارکیٹس کے منفی رخ نے ہندوستانی بازار کو متاثر کیا

1628 .01 A drop in points was recorded in the share market
۱۶۲۸ء۰۱ پوائنٹس کی گراوٹ شیئر بازار میں درجی کی گئی

ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ اس سال یو ایس فیڈ کی شرح سودمیں کمی وال سٹریٹ کی توقعات سے کم تھی اور انڈیکس میں بڑا حصہ رکھنے والے ایچ ڈی ایف سی بینک کے حصص میں کمی کی وجہ سے مارکیٹ  میں گراوٹ درج کی گئی۔ 
 ۳۰؍حصص پر مشتمل بی ایس ای سینسیکس بدھ کو ۷۱۹۹۸ء۹۳؍ پوائنٹس پر کھلا، جس نے ۷۳۱۲۸ء۷۷؍ پوائنٹس کے گزشتہ بندکے مقابلے میں ۱۰۰۰؍ پوائنٹس کی زبردست گراوٹ درج کی  اور انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران ۷۱۴۲۹ء۳۰؍ پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ آخر کار یہ ۱۶۲۸ء۰۱؍ پوائنٹس یا۲ء۲۳؍ فیصد کی زبردست گراوٹ کے ساتھ ۷۱۵۰۰ء۷۶؍   پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی۵۰؍ بھی ۲ء۰۹؍ فیصد یا۴۶۰ء۳۵؍ پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ۲۱۵۷۱ء۹۵؍  پر بند ہوا۔
  ایچ ڈی ایف سی بینک کے لارج کیپ شیئرس میں سب سے زیادہ  گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ تیسری سہ ماہی میں منافع بڑھ کر ۱۶۳۷۳؍ کروڑ روپے ہونے کے باوجود، بینک کے حصص ۸ء۴۶؍  فیصدگراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ دیگر کمپنیوں کے حصص میں بھی گراوٹ درج کی گئی۔
   دوسری طرف صرف ۶؍ سینسیکس کمپنیوں کے حصص سبز رنگ میں رہے۔  ایچ سی ایل ٹیک، انفوسس، ٹی سی ایس، ٹیک مہندرا اور نیسلے انڈیا فائدہ میں تھے جبکہ پاور گرڈ کے حصص بغیر کسی تبدیلی کے بند ہوئے۔
  ملک کے سب سے بڑے نجی قرض دہندہ اور جس کا بی ایس ای سینسیکس میں بڑا حصہ ہے، ایچ ڈی ایف سی بینک کے سہ ماہی نتائج کے بعد حصص میں زبردست گراوٹ کی وجہ سے بازار نیچے آیا۔ بینکنگ سیکٹر میں فروخت کا شدید دباؤ دیکھا گیا، جس کی وجہ سے مجموعی طور پر مارکیٹ میں کمی واقع ہوئی۔اس کے علاوہ چین کی سہ ماہی شرح نمو کے اعدادوشمار توقعات سے کم رہنے کے بعد ایشیائی بازاروںمیں کمی کا اثر مقامی اسٹاک مارکیٹ پر بھی پڑا۔ عالمی مارکیٹ  سے سگنلز کے درمیان بڑے پیمانے پر فروخت کی وجہ سے بھی بڑی کمی دیکھی گئی۔
  ایکویٹی بینچ مارکس نفٹی۵۰؍ اور سینسیکس نے بدھ کو جون۲۰۲۲ء کے بعد مارکیٹ میں اپنی سب سے بڑی ایک دن کی کمی ریکارڈ کی۔مڈ اورا سمال کیپ انڈیکس میں بھی کمی آئی، لیکن ان کی کمی بینچ مارک انڈیکس کے مقابلے میں کم تھی۔ بی ایس ای مڈ کیپ انڈیکس۱ء۰۹؍فیصد گر کر بند ہواجبکہ بی ایس ای اسمال کیپ انڈیکس۰ء۹۰؍ فیصد نیچے بند ہوا۔
  بی  ایس ای پر درج کمپنیوں کی کل مارکیٹ کیپ پچھلے سیشن میں تقریباً۳۷۵؍ لاکھ کروڑ روپے سے گھٹ کر۳۷۰ء۴؍ لاکھ کروڑ روپے رہ گئی، جس سے سرمایہ کاروں کو ایک ہی تجارتی سیشن میں تقریباً ۴ء۶؍ لاکھ کروڑ روپے کی کمی ہوئی۔ بدھ کی صبح ایشیائی مارکیٹ میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ چوتھی سہ ماہی میں چین کی جی ڈی پی میں سال بہ سال۵ء۲؍ فیصد اضافہ ہواجو کہ توقع سے قدرے کم ہے۔ ہانگ کانگ میں ہینگ سینگ۲ء۷؍ فیصد گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔ 

sensex Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK