Inquilab Logo

اسٹاک ٹو ِٹس کا سیبی کے ساتھ مل کر کاروبار کو وسعت دینے کا منصوبہ

Updated: December 28, 2023, 8:34 AM IST | Mumbai

اسٹاک مارکیٹس پر مواد شیئر کرنے کے لیے سرمایہ کاروں اور تاجروں کے لیے نئے دور کا مالیاتی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم، اسٹاک ٹو ِٹس نےکہا کہ اس نے۱۰۰؍سے زیا دہ سیبی رجسٹرڈ ریسرچ انالسٹ کی خدمات حاصل کی ہیں۔

StockToots will invite investment advisors by March 2024
اسٹاک ٹوٹس مارچ ۲۰۲۴ء تک سرماریہ کاری کے مشیروںکو مدعو کریگا

 اسٹاک مارکیٹس پر مواد شیئر کرنے کے لیے سرمایہ کاروں اور تاجروں کے لیے نئے دور کا مالیاتی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم، اسٹاک ٹو ِٹس نےکہا کہ اس نے۱۰۰؍سے زیا دہ سیبی رجسٹرڈ ریسرچ انالسٹ کی خدمات حاصل کی ہیں۔ یہ مارچ۲۰۲۴ء تک اپنے پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ سرمایہ کاری کے مشیروں کو مدعو کرنےکی کوشش کر رہا ہے۔ ایکویٹی مارکیٹس کے بارے میںخاطر خواہ معلومات رکھنے والے یہ تصدیق شدہ تحقیقی تجزیہ کار نوجوان اور خواہشمند خردہ سرمایہ کاروں کو اپنے سرمایہ کاری  سے متعلق فیصلوں کو بہتر بنانے اور اور فن فلوئنسر کمیونٹی میں کچھ عناصر کے منفی اثر و رسوخ کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ اس کمپنی کے پاس پہلے ہی۵۰؍ سے زیادہ تجزیہ کار اور مشیر ہیں۔ جنہوں نے اس پلیٹ فارم پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔اسٹاک ٹو ِٹس سیبی  کے سرمایہ کاروں کو اپنی ڈیجیٹل موجودگی کو بڑھانے میں مدد کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اسٹاک ٹوِٹس پلیٹ فارم پر سیبی کے ساتھ کے ساتھ رجسٹرڈ سرمایہ کاروں کو پیلے تصدیق شدہ بیجز فراہم کیے جاتے ہیں اور ان  کے مشمولات اسٹاک  ٹوٹس کے عام سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دکھایا جاتا ہے۔ سیبی کے ریسرچ انالسٹ نے سوشل میڈیا پر مزید لوگوں کو راغب کرنے کیلئے  اوراپنی موجودگی کو مضبوط بنانے کیلئے  متعدد آن لائن مالیاتی میڈیا کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ اسٹاک  ٹوٹس  نے ٹی وی ۱۸ڈاٹ کام   اور بزنس انسائیڈر انڈیا  کے ساتھ  معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ کمپنی کو توقع ہے کہ۲۰۲۴ءمیں اس طرح کی شراکت کا دائرہ مزید وسیع ہوگا ۔

sensex sebi Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK