Inquilab Logo

ولے پارلے کے مال اور جوگیشوری کے ہوٹل میں آگ لگی،۲؍ افراد زخمی

Updated: November 20, 2021, 10:13 AM IST | Mumbai

شہر کے ۲؍ الگ الگ علاقوں میں آگ لگنے کے سبب پیش آنے والے حادثہ میں ۲؍ افراد زخمی ہوگئے

The fire in the mall was brought under control after 3 hours of hard work.Picture:Inquilab
مال میں لگنے والی آگ پر ۳؍گھنٹے کی مشقت کے بعد قابو پایا جا سکا۔ تصویر انقلاب

 شہر کے ۲؍ الگ الگ علاقوں میں آگ لگنے  کے سبب پیش آنے والے حادثہ میں ۲؍ افراد زخمی ہوگئے ۔ فائر بریگیڈ عملہ نے ۳؍ گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ ان  حادثات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے البتہ ولے پارلے کے ایک مال کی ایک دکان  میں لگنے والی آگ میں ۲؍ افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
 آگ لگنے کا پہلا حادثہ ولے پارلے کے ارلا میں واقع پرائم مال میں صبح ۱۰؍بجکر ۲۸؍منٹ پر پیش آیا ۔گراؤنڈ پلس ۳؍ منزلہ مال کے پہلے منزلہ پر ایک دکان میں آگ لگنے سے اس حادثہ میں ایک فائر مین منگیش دینکر گوئنکر  اور محمد مبشر نامی شخص زخمی ہو گئے تھے۔ فائر بریگیڈ نے ۳؍ گھنٹے  کی مشقت کے بعد  دوپہر ایک بجکر ۲۰؍منٹ پر آگ پر قابو پالیا -حادثہ کے فوراً بعد زخمیوں کو کوپر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر پرتیبھا کے بقول دونوں زخمیوں کی حالت بہتر ہے ۔فائر بریگیڈ کو شبہ ہے کہ شارٹ سرکٹ کے سبب آگ لگی تھی۔ اب تک مالی نقصان کا پتہ نہیں چل سکا ہے ۔
 وہیں جوگیشوری مغرب میں واقع ایک ہوٹل میں بھی آگ لگی تھی جس پر فوری طور پر قابو پالیا گیا ۔ اطلاع کے مطابق جوگیشوری مغرب  میں واقع پرشیا دربار   نامی ہوٹل کے ایک کمرہ میں آگ لگی تھی جس پر فوری طور پر قابو پالیا گیا تھا ۔ اس حادثہ میں کسی کے زخمی ہونے کی  اطلاع نہیں ہے ۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ۔

vile parle Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK