بی جے پی ایم پی پر بدسلوکی کا الزام،جمنا کی صفائی کیلئے استعمال ہونےوالے کیمیکل کے تعلق سے کہا تھا’’یہ کیمیکل تیرے سر پر ڈال دوں‘‘
EPAPER
Updated: October 30, 2022, 9:58 AM IST | new Delhi
بی جے پی ایم پی پر بدسلوکی کا الزام،جمنا کی صفائی کیلئے استعمال ہونےوالے کیمیکل کے تعلق سے کہا تھا’’یہ کیمیکل تیرے سر پر ڈال دوں‘‘
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرویش ورماکودہلی جل بورڈ کے اہلکار کے ساتھ بدسلوکی بھاری پڑگئی ہے۔اس معاملے میں متاثرہ افسرنےایم پی ورما کے خلاف کالندی کنج پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔پولیس فی الحال اس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پرویش ورما کا دہلی جل بورڈ کےٹریٹمنٹ اینڈ کوالیٹی کنٹرول کے ڈائریکٹرسنجے شرماکےساتھ بدتمیزی کا ایک ویڈیو جمعہ کو وائرل ہوا تھا۔اس ویڈیو میں دیکھا جا رہاہےکہ پرویش ورما جمنا میں اٹھنے والی جھاگ کے ساتھ کالندی کنج پہنچ گئے ہیں۔اس دوران پرویش ورماسنجے شرما کے ساتھ جمنا کےپانی کو صاف کرنے کے لیے اس میں ڈالے جانے والے کیمیکل کے تعلق سےالجھ رہے ہیں اور انہیںبرا بھلاکہہ رہے ہیں۔ جبکہ سنجے شرما انہیں یہ باور کرانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ جمنا کے پانی کو صاف کرنے کے لیے جو کیمیکل ڈال رہے ہیں وہ حکومت سے منظور شدہ ہے۔ لیکن سنجے شرما کو سمجھانے کے بعد بھی ایم پی پرویش ورما ان کی بات نہیں مانتے اور انہیں ڈانٹنا شروع کر دیتے ہیں۔
پرویش ورما نےجمنا کو صاف کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے کیمیکل پر سوال اٹھائے تھے۔ اس نے افسر کےساتھ بدتمیزی کی اور کہا کہ میں ’’یہ کیمیکل تیرے اوپرڈال دوں۔ جاجمنا میں ڈبکی لگاکر آ۔" افسر نے کہا تھا کہ یہ کیمیکل منظور شدہ تھا، لیکن پرویش ورما نے ان کی بات نہیں سنی اور انہیں کھری کھوٹی سناتے رہے۔
اس ویڈیو کو دہلی جل بورڈ کے نائب چیئرمین اور عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے سوربھ بھردواج نے ٹویٹ کیاجس میں پرویش ورما افسر کے ساتھ بدتمیزی کر رہے ہیں۔ بھردواج نے کہا تھا کہ ’’دہلی حکومت چھٹھ پوجاکی تیاری کر رہی ہے اور بی جے پی لیڈر کام روک رہے ہیں، بدتمیزی کر رہے ہیں۔ بی جے پی چاہتی ہےکہ پوروانچلی بھائیوں کو نقصان پہنچے اور تہوار خراب ہو جائے۔
سوربھ بھردواج نے ایک اور ویڈیو جاری کیا تھا جس میںکچھ لوگ پرویش ورما اور تیجندر پال سنگھ بگا سےبات کر رہے ہیں۔ لوگ انہیں کہہ رہے ہیں کہ ’’آپ لوگ آج یہاں آئےہیں، یہ لوگ (جل بورڈ کے اہلکار)آتے رہتے ہیں۔‘‘ ان میں سے ایک نے کہا تھا ’’میں ۸؍سال سے یہاں صفائی کر رہا ہوں، میںدیکھ رہا ہوں، اور یہ۔ لڑکا (افسر) کل سے یہاں کھڑاہے۔‘‘ ورما نے کہا کہ جب بی جے پی کارکن صفائی کے لیے آئے تو اس شخص نے اپنی بات کاٹتے ہوئے کہا، ’’یہاں کوئی نہیں آتا، میں۸؍سال سے ہر سنیچر اور اتوارکو آتا ہوں، میں دیکھ رہا ہوں۔ ‘‘