ہند پاک تنازع کے سبب شاہ رخ خان اور سہانا خان کی اگلی فلم ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ میں تاخیر ہوگی۔ یاد رہے کہ ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ کی شروعات ۱۶؍ مئی ۲۰۲۵ءکوہونے والی تھی۔
EPAPER
Updated: May 12, 2025, 9:09 PM IST | Mumbai
ہند پاک تنازع کے سبب شاہ رخ خان اور سہانا خان کی اگلی فلم ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ میں تاخیر ہوگی۔ یاد رہے کہ ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ کی شروعات ۱۶؍ مئی ۲۰۲۵ءکوہونے والی تھی۔
ہند پاک تنازع کے سبب شاہ رخ خان اور سہانا خان کی اگلی فلم ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ میں تاخیرہوسکتی ہے۔ اس فلم ، جس میں شاہ رخ خان اور سہانا خان پہلی مرتبہ ایک ساتھ اسکرین شیئر کریں گے، کی شوٹنگ مئی ۲۰۲۵ء میں ہونے والی تھی۔ تاہم، حالیہ رپورٹس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’ اس فلم کی شوٹنگ طے کردہ تاریخ پر نہیں ہوگی ۔ فلمسازوں نے سرکاری بیان بھی جاری کیا ہے ، لیکن رپورٹ کے مطابق فلم کی شوٹنگ میں تاخیر کی ایک وجہ سیاسی حالات بھی ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے بہت سی فلمیں اورپروڈکشن متاثر ہوئے ہیں۔‘‘
کچھ ’’کنگ‘‘ کے بارے میں
’’کنگ‘‘ کی ہدایتکاری سجوائے گھوش نے کی ہے اور اسے ریڈچیلیز انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے۔ ’’کنگ‘‘ امسال کی سب سے زیادہ متوقع فلموں میں سے ایک ہے۔ مڈڈے کی رپورٹ کے مطابق ’’جنگ بندی کے باوجود کچھ چیزیں اب بھی حساس ہیں اور جنگ بندی کے باوجود صورتحال بہت حساس اور مسلسل تبدیل ہورہی ہے۔ اسی لئے سب پریشان ہیں کہ کیا یہ فلم کی شوٹنگ کا آ غاز کرنےکا درست وقت ہوگا؟ ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ کی شروعات ۱۶؍ مئی ۲۰۲۵ء کو کی جانے والی تھی لیکن شوٹنگ میں تھوڑی سی تاخیر حیران کن نہیں کیونکہ بہتر یہی ہوگا کہ شوٹنگ کی شروعات تب کی جائے جب حالات بہتر ہوں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: نواز الدین صدیقی ’’بجرنگی بھائی جان ۲‘‘ میں نظر آسکتے ہیں
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ہند پاک جنگ کا اثر پوری دنیا میں دیکھا گیا ہے۔ لوگ اس تعلق سے پراعتماد نہیں ہیں کہ جو فلمیں انہوں نے ریلیز کی ہیں وہ کامیاب ہوں گی یا نہیں۔ اسی لئے وہ فلموں کی شوٹنگ میں انتظار کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ انڈسٹری محتاط ہوگئی ہے۔‘‘
’’کنگ‘‘ کی شونگ کس طریقے سے کی جائے گی
رپورٹس کے مطابق ’’ کنگ‘‘ کے ابتدائی مرحلے کی شوٹنگ کی شروعات ممبئی میں ہوگی ۔ ابتدائی مرحلے کے مکمل ہونے کے بعد ٹیم بین الاقوامی مقامات جیسے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور مغربی ممالک کے دیگر مقامات پر شوٹنگ کرے گی۔‘‘ فلمسازوں نے اب تک ’’کنگ‘‘ کی ریلیزکی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن رپورٹس کے مطابق یہ فلم اکتوبر تا نومبر ۲۰۲۶ء تک ریلیز ہوسکتی ہے۔رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون بھی فلم میںاہم کردار نبھائیں گی۔