• Sun, 04 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

رسولِ خدا کی شان میں گستاخی کامجرم مسلمان نہیں ہوسکتا

Updated: November 13, 2021, 10:58 AM IST | saeed Ahmed and Iqbal Ansari | Mumbai

کرلا اور ممبرا میںاہل تشیع کی جانب سے وسیم رضوی کے خلاف زبردست احتجاج اورنعرے بازی کی گئی اورتصاویر پر جوتے برسائے گئے

Wasim Rizvi`s picture can be seen showering urban shoes and slippers.Picture:Inquilab
وسیم رضوی کی تصویر پر شہری جوتے اور چپل برساتےہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ تصویر انقلاب

سول اکرمؐپرکتاب لکھ کرگستاخی کرنے والے وسیم رضوی کیخلاف اہل تشیع کی جانب سے بھی زبردست احتجاج کیا جارہا ہے اوراسے لعنت ملامت کی جا رہی ہے ۔کرلا اور ممبرا میں اہل تشیع کی جانب سےوسیم رضوی کیخلاف زبردست نعرے بازی کی گئی اور اس کی تصویر پر جوتے برسائے گئے ۔
  جمعہ کی نماز کےبعد کرلا میںمولانا سید غلام عسکری کی سربراہی میں وسیم رضوی کے خلاف احتجاج کیا گیا اور زبردست نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین نعرے لگارہے تھے کہ وسیم ملعون پر،وسیم پلید پر، وسیم کی پشت پناہی کرنے والوں پر اوراس کے ہمنواؤں پرلعنت ہو،ساتھ ہی وسیم مردہ باد کے نعرے لگائے گئے۔مظاہرین ہاتھوں میں بینر لئے ہوئے تھے جن پر اس کی مخالفت کےساتھ اس کی تصویر پر سرخ نشان سے چوکڑی بنائی گئی تھی۔
 اس احتجاج میںپیش پیش رہنے والےمسلم اسوسی ایشن فارپیس اینڈ ہارمونی کے صدر محمد عباس خان نے کہا کہ ’’ رسولؐکی شان میں گستاخی کا مجرم مسلمان نہیںہو سکتا۔ وسیم نےتمام حدیں پار کردی ہے۔اسی لئے اس کے خلاف اوراس کے ہمنواؤں اورپشت پناہی کرنے والوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔‘‘ انہوںنے یہ بھی کہاکہ ’’ اس ملعون کا تعلق شیعہ فرقے سے ضرور ہے لیکن حقیقت یہ ہےکہ اس کی حرکتوں کی وجہ سے اس کے اہل خانہ تک نے اس سے ترک تعلق کرلیا ہے۔دراصل یہ اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے ایسی بیہودگی اورگھٹیا حرکتیں کر رہا ہے لیکن ایسے شخص پرخدا کی بھی لعنت ہوتی ہےاور وہ کبھی اپنے مقصد میںکامیاب نہیںہوسکتا ۔‘‘
 عباس خان نے یہ بھی کہاکہ ’’ ایسے شخص کو فوراً سلاخوں کے پیچھے ڈالنا چاہئے جو مستقل انتشار کا سبب بنا ہواہے لیکن نہ معلوم کن وجوہات کی بناء پر ایف آئی آر درج کئے جانے کے باوجود ایکشن نہیںلیاجارہا ہےبلکہ اسے پالا جارہا ہے۔‘‘
 مولانا سید غلام عسکری نے خطبۂ جمعہ میںوسیم کی بیہودہ حرکات کوہی موضوع بنایا اورکہاکہ ’’ یہ پوری شیعہ کمیونٹی کے لئے باعث شرم ہے کہ ایسا شخص شیعہ وقف بورڈکے چیئرمین کاالیکشن لڑتا ہے اورہم میں سے کچھ لوگ اس کا ساتھ دیتے ہیں۔ ‘‘ مولانا نے یہ بھی کہاکہ’’ یہ شخص باعث ننگ ہے کیونکہ اس نےاپنے بیہودہ عمل سے پہلے کلامِ الہٰی کی مخالفت کی اس کے بعدپیغمبراسلام کی پاکیزہ شخصیت کو نشانہ بنایا ۔یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ایسے شخص کو قطعی قبول نہ کریںکیونکہ رسول ؐکی شان میںگستاخی کرنے والا کبھی بھی کسی کا بہی خواہ نہیںہوسکتا ۔ ایسے لوگوں پرہمیشہ خدا اوراس کے رسول کی لعنت ہی رہتی ہے اورنہ ہی ایسے لوگ کبھی اپنے مقصد میںکامیاب ہوسکتے ہیں۔ ‘‘
 واضح ہوکہ ۴؍دن قبل مسجد ایرانیان (مغل مسجد) میںشیعہ علماء کی جانب سے احتجاج جلسے کاانعقاد کیا گیا تھا جس میںوسیم رضوی کی شدید مذمت کی گئی تھی اوراس کے بائیکاٹ کا اعلان دہرایا  گیا تھا۔   
 شیعہ کمیونٹی ممبرا شیعہ انجمنہائے ماتمی  اور تقریباً ۲۲؍ شیعہ تنظیموں کی جانب سے گستاخ قرآن،گستاخ رسولؐ بدنام زمانہ وسیم رضوی  کیخلاف احتجاج کیا گیا  اور اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔ اس ضمن میں بہمن کمپلیکس (نزد پرائم اسپتال ،ممبرا) میں جمعہ کی نماز کے بعد ایک احتجاجی پریس کانفرنس کاانعقاد کیا گیا  تھا۔ اس موقع  پر وسیم رضو ی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اس کی تصویر پر جوتے اور چپل بھی برسائے گئے ۔ شیعہ علمائے کرام نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ  وسیم رضوی کے خلاف ایف آئی درج کرکے اسے فوراً گرفتار کیا ہے۔ علمائے کرام نے وسیم  رضوی کی مذمت کرتے ہوئے  اسے خارج اسلام قرار دیانیزملک کے امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے پر ملعون وسیم رضوی کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے رضا اکیڈمی ودیگرسنی تنظیموںکی جانب سے ممبئی ومہاراشٹربند کی مکمل طورپر حمایت کی ۔آل انڈیاشیعہ فیڈریشن کے صدر مولانا علی اصغر حیدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسیم  رضوی ایک مہرہ ہےاور  قومی وبین الاقوامی اسلام دشمن طاقتیں اسے استعمال کررہی ہیںاس لئے اسے فوری طورپر گرفتار کرکے ملک میں قانون کی بالا دستی قائم کی جائے۔
 کالک پوتنے یاتھوکنے والے کو ایک لاکھ روپے کا انعام 
 شیعہ اثنا عشری قبرستان کے صدر سید شہنشاہ حسین عابدی نے وسیم رضوی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے رضا اکیڈمی اور سنی تنظیموں کے بند کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہاکہ جو بھی وسیم کتے کو مارے گا یا اس کے منھ پہ تھوکے گا یا کالک پوتے گا تو ایک لاکھ روپے کا انعام میں اسے دوں گا۔وسیم رضوی ایک آدمی کا نام نہیں بلکہ اس کے پیچھے بڑی سازشیں کام کررہی ہیں ہم ممبر اکے تمام شیعہ اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
 مولانا سید نجم الحسن ،مولانا سید اکمل کاظمی ،مولانا سید عزادار سجادی ،مولانا حکیم شجاع،مولانا نذیر عابدی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہویے وسیم رضوی سے اظہار برأت کیا اور شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گرفتاری کا مطالبہ کیا۔اس پریس کانفرنس میں ممبرا کی تقریباً ۲۲؍ انجمنہائے ماتمی اور تنظیموں کے نمائندے بھی وسیم رضوی کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK