Inquilab Logo Happiest Places to Work

چین کے سروس سیکٹر کی سرگرمیوں میں لگاتار چوتھے ماہ تنزلی آئی

Updated: January 06, 2023, 10:38 AM IST | New Delhi

کووڈ معاملات میں اضافہ سے مانگ میں کمی آئی، حالانکہ کاروباری اعتماد ۱۷؍ ماہ کی اونچی سطح پر ہے

Daily life has been disrupted due to Covid, which has had an impact on the economy; file photo
کووڈ کے سبب معمولات زندگی متاثر ہوئے جس کا اثر معیشت پر پڑا; فائل فوٹو

  چین میں کورونا وائر س کے معاملات میں اضافہ کا اثراس کی معیشت پر بھی پڑا ہے۔ چین کی سروس سیکٹر کی سرگرمیاں  دسمبر میں کم ہوگئی ہیں۔ حالانکہ اسکے باوجود سرگرمیوں میں کمی آنے کی رفتار حال کے مقابلے دھیمی ہوئی ہے۔ وہیں اس دوران کاروباری اعتماد ۱۷؍ ماہ کی اونچی سطح پر پہنچ گیا۔ نیوز ایجنسی رائٹرزنے پرائیویٹ سیکٹر کے سروے کے حوالے سے جمعرات کو یہ معلومات فراہم کی ہے۔ کیسن / ایس اینڈ پی گلوبل سروسیز کا پرچیسنگ  پاور انڈیکس (پی ایم آئی) دسمبر میں بڑھ کر ۴۸؍ پر پہنچ گیا ہے جو نومبر میں ۴۶ء۷؍ تھا۔
 حالانکہ پی ایم آئی ابھی ۵۰؍ پوائنٹس سے نیچے ہے جو سرگرمیوں میں کمی کی جانب اشارہ کرتا ہے۔ یہ لگاتار چوتھا مہینہ ہے جب پی ایم آئی ۵۰؍ پوائنٹس کے نیچے برقرار ہے۔ چین میں  دسمبر کے آغاز میں شہریوں کی جانب سے احتجاج کئے جانے کے بعد کوروناکے تحت عائدکردہ سخت’زیرو کووڈ پالیسی‘ کو اچانک سے ہٹانے کا اعلان کیا گیا تھا، جس کےبعد پورے چین میں کووڈ معاملات کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا۔ چین کا سروس سیکٹر پہلے ہی اس کی سخت زیرو کووڈ پالیسی سے بری طرح متاثر ہوا تھا اور اب وائر س کی نئی لہر کے پھیلاؤ کے سبب کاروبار پر پڑے اثرات نے اس کی  پریشانیاں مزید بڑھادی ہیں۔ پچھلے ہفتے شائع اہم آفیشیل سروسیز کے پی ایم آئی میں بھی اس رجحان کو دیکھا جاسکتا ہے۔ کیسن /ایس اینڈ پی کے سروے میں شامل کمپنیوں کی پیداوار اور نئے کاموں میں دسمبر میں لگاتار چوتھے ماہ گراوٹ درج کی گئی ۔ ساتھ ہی باہری طلب میں پچھلے ماہ کے مقابلے نمو کی جگہ سکڑاؤ دیکھا گیا ہے۔ حالانکہ سروے میں شامل کمپنیاں اگلے ۱۲؍ ماہ میں مانگ میں تیزی کے امکانات کے تئیں بھی پرجوش تھیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK