Updated: February 11, 2026, 12:58 PM IST
| Mumbai
اداکار راجپال یادو کے چیک باؤنس معاملے کے تعلق سے کئی شخصیات ان کی مدد کے لیے آگے آئی ہیں۔ اداکار سونُو سود اور سیاستدان تیج پرتاپ یادو کے بعد اب میوزک پروڈیوسر اور جیم ٹیونز میوزک کے مالک راؤ اندرجیت سنگھ یادو نے انہیں ۱۱ء۱؍ کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کی ہے۔
راج پال یادو۔ تصویر:آئی این این
اداکار راجپال یادو کے چیک باؤنس معاملے کے تعلق سے کئی شخصیات ان کی مدد کے لیے آگے آئی ہیں۔ اداکار سونُو سود اور سیاستدان تیج پرتاپ یادو کے بعد اب میوزک پروڈیوسر اور جیم ٹیونز میوزک کے مالک راؤ اندرجیت سنگھ یادو نے انہیں ۱۱ء۱؍ کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کی ہے۔
راجپال یادوفلم ’’بھول بھلیاں‘‘ اور’’ہنگامہ‘‘ سمیت کئی کامیاب فلموں میں اپنی کامیڈی اور یادگار کرداروں سے ناظرین کو محظوظ کر چکے ہیں۔ اسکرین پر کامیابی کے باوجود، ذاتی زندگی میں وہ سنگین چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔اندرجیت سنگھ یادو نے مدد کے تعلق سے کہاکہ ’’راجپال نے ناظرین کو بے حد خوشیاں دی ہیں اور وہ ہندوستانی سنیما کا ایک اہم حصہ ہیں۔ یہ مدد صرف مالی امداد نہیں بلکہ ضرورت کے وقت ایک ساتھی انسان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اظہار ہے۔ ہماری انڈسٹری ایک خاندان کی طرح ہے اور خاندان مشکل وقت میں ساتھ دیتا ہے۔‘‘
انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے ہمیں راجپال یادو کے درد اور تکلیف کے بارے میں معلوم ہوا، جس سے دل کو برا لگا۔ راجپال یادو نہ صرف ایک اچھے فنکار ہیں بلکہ ایک اچھے انسان بھی ہیں۔ ایسے مشکل اور افسوسناک وقت میں ہم سب کا فرض ہے کہ انسانیت کے ناطے ان کے اور ان کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہوں۔ میں جیم ٹیونز فیملی کی جانب سے راجپال بھائی کو ایک کروڑ گیارہ لاکھ روپے کی مدد فراہم کر رہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ’’میں تمام ہندوستانیوں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ اس غم کی گھڑی میں آگے آ کر حتی الامکان ان کی مدد کریں اور ان کے خاندان کو سہارا دیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:’’زندگی نہ ملے گی دوبارہ ۲‘‘ کا پہلا مسودہ مکمل، تینوں مرکزی اداکاروں سے بات چیت
یہ معاملہ ۲۰۱۰ء کا ہے، جب راجپال یادو اور ان کی اہلیہ نے اپنی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’اتا پتا لاپتا‘‘ کے لیے دہلی کی ایک کمپنی سے تقریباً ۵؍ کروڑ روپے کا قرض لیا تھا۔ فلم ناکام ہونے کے بعد قرض کی ادائیگی میں مشکلات پیش آئیں۔ قرض کے بدلے جاری کیے گئے کئی چیک باؤنس ہو گئے، جس کے باعث’ نیگوشی ایبل انسٹرومنٹس ایکٹ‘ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
یہ بھی پڑھئے:رنجی ٹرافی : بنگال نے آندھرا کو شکست دیدی ، سیمی فائنل میں جموں کشمیر سے مقابلہ
اداکار سونو سود اور جرمانے سمیت بقایا رقم بڑھ کر تقریباً ۹؍ کروڑ روپے ہو گئی۔ دہلی ہائی کورٹ نے کئی بار مہلت اور توسیع دی، لیکن راجپال یادو بار بار ادائیگی میں ناکام رہے۔ حال ہی میں عدالت نے مزید کوئی راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں چھ ماہ کی سزا کاٹنے کے لیے تہاڑ جیل میں خودسپردگی کا حکم دیا تھا اورراج پال یادو نے خود سپردگی کی تھی۔