Inquilab Logo

خردہ مہنگائی کےبعداب تھوک مہنگائی بھی بڑھ گئی، ۸؍ماہ کی بلندترسطح پر پہنچی

Updated: December 15, 2023, 12:49 PM IST | Agency | New Delhi

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں خردہ مہنگائی کی شرح نومبر میں سالانہ بنیاد پر ۵ء۵؍ فیصد سے بڑھ گئی ہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

خردہ مہنگائی کے بعد اب تھوک مہنگائی بھی بڑھنے کے اشارے ملے ہیں مارچ سے ملک میں تھوک مہنگائی شرح منفی زون میں برقرار تھی۔ حکومت کے ذریعہ جاری کردہ مہنگائی کے اعدادوشمار کے مطابق تھوک مہنگائی کی شرح اکتوبر میں منفی ۰ء۵۲؍ فیصد سے بڑھ کر نومبر میں ۰ء۲۶؍فیصد ہوگئی ہے۔ یہ ۸؍ماہ کی بلند تر سطح ہے۔ مہنگائی کے محاذ پر عام آدمی کو ۲؍ دن میں ۳؍جھٹکے لگے ہیں ۔ پہلے ملک میں  خردہ مہنگائی میں  اضافہ ہوا تو وہیں  دہلی این سی آر سمیت کئی شہروں  میں  سی این کی قیمتیں  بڑھ گئی ہیں ۔ اب حکومت کے ذریعے جاری کردہ تھوک مہنگائی کی شرح کےا عدادوشمار بھی دھچکا پہنچانے والے ہیں ۔ نومر میں ’ہول سیل پرائس انڈیکس‘ میں  اضافہ ہوا ہے اوریہ بڑھ کر ۸؍ماہ کی بلند تر سطح پر جاپہنچاہے۔ 
نگیٹو زون سے باہرآئی تھوک مہنگائی
وزارت کامرس کے ذریعہ جمعرات کو جارہ کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں تھوک مہنگائی (ڈبلیو پی آئی انفلیشن) بڑھ گئی ہے اور یہ نگیٹیو زون سے نکل کر اوپر آگئی ہے۔ مارچ سے ملک میں  تھوک مہنگائی کی شرح نگیٹیو زون میں  برقرار تھی۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کو دیکھیں  تو تھوک مہنگائی کی شرح اکتوبر میں  منفی ۰ء۵۲؍ فیصد سے بڑھ کر نومبر میں  بڑھ کر ۰ء۲۶؍ فیصد ہوگئی ہے۔
نومبر ماہ میں تھوک مہنگائی شرح میں یہ اضافہ اشیائے خوردونوش، معدن، مشینری اور آلات، کمپیوٹر، الیکٹرانکس اور آپٹیکل آلات، موٹر وہیکل، دیگر آلات کی قیمتوں  میں  اضافہ کے سبب دیکھنے کو ملا ہے۔ اعدادوشمار پر نظر ڈالیں  تو ویجیٹیبل انڈیکس ۱۶ء۵؍فیصد بڑھا ہے، جبکہ ایندھن اور توانائی انڈیکس ماہانہ بنیاد پر ۰ء۸؍فیصد اوپر آگیا ہے۔ 
اس سے قبل جاری کردہ خوردہ مہنگائی (سی پی آئی انفلیشن) کے اعدادوشمار پر نظر ڈالیں  تو معلوم ہوتا ہے کہ ہندوستان کی خوردہ مہنگائی کی شرح نومبر میں سالانہ بنیاد پر ۵ء۵؍ فیصد سے بڑھی ہے، جبکہ اکتوبر میں  یہ چار ماہ کی نچلی سطح پر ۴ء۸۷؍ فیصد پر تھی۔ حالانکہ ابھی یہ ریزرو بینک آف انڈیا کے ذریعے طے کردہ ۲؍سے ۶؍ فیصد کے دائرے کے اندر ہے۔
تیسرے دھچکے کی بات کریں  تو جمعرات کو ہی صبح سویرے صارفین کے جیب پر بوجھ پڑا۔ دراصل دہلی این سی آر میں  سی این جی کی قیمتوں  میں  اضافہ کیا گیا ہے۔ ایک روپے فی کلوگرام کے اضافہ کے بعد دارالحکومت دہلی میں سی این جی کے دام فی کلو ۷۶ء۵۹؍روپے فی کلوگرام ہوگئے ہیں ۔ وہیں  نوئیڈا میں  اس کا دام بڑھ کر ۸۲ء۲۰؍ روپے فی کلوگرام اور غازی آباد اور گریٹر نوئیڈا میں ۸۱ء۲۰؍ فی کلوگرام ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK