Inquilab Logo

اسرائیل کی جارحیت کے خلاف مختلف تنظیموں کا احتجاج

Updated: May 13, 2021, 8:15 AM IST | saeed ahmed khan

مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس کے خلاف ممبئی کی مختلف تنظیموں نے اپنا احتجاج درج کروایا

Muslim delegation handing over memorandum to Governor.Picture:Inquilab
گورنر کومیمورنڈم دیتے ہوئے مسلم وفد

مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس کے خلاف ممبئی کی مختلف تنظیموں  نے اپنا احتجاج درج کروایا۔  انڈیا فلسطین سولیڈیریٹی فورم نامی تنظیم نے اس تعلق سے ایک مذمتی بیان جاری کیاجس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل مسلمانوں کے تیسرے سب سے مقدس مقام کو تباہ کرنےکے در پے ہے ہم  اس کی مذمت کرتے ہیں جبکہ وہ فلسطینی باشندے جو اس جارحیت کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں اور قربانیاں دے رہے ہیں ان سے  یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔   بیان جاری کرنے والوں میں ڈاکٹر سریش کھیرنا ر،ڈاکٹر جی جی پاریکھ ، میدھا پاٹکر، پروفیسر طاہر محمد،  فیروزمیٹھی بور والا، کشور جگتاپ ،ڈاکٹر سنیلم ، شاہد پردھان ، ڈاکٹر شجاعت علی قادری ، جاوید آنند ، ٹیسٹا سیتلواد، شبنم ہاشمی ، پروفیسر رام پنیانی ، سندیپ پانڈے ، آنند پٹوردھن ، ڈاکٹرفواد حلیم ، سائرہ شاہ حلیم ، ڈاکٹر لتا پرتبھا مدھوکر،سیف محمد، ڈاکٹرعظیم الدین،  زینت شوکت علی ، مولانا محمودخان دریا بادی ، مولانا ظہیرعباس رضوی ، فرید شیخ اورسینئر صحافی سرفراز آرزو  وغیرہ شامل ہیں
 رضااکیڈمی اور عارف نسیم کا گورنر کو میمورنڈم 
  اس دوران سماجی تنظیم رضا اکیڈمی کے نمائندے بدھ کو  اسرائیلی قونصل خانے  جا کر اسرائیلی سفارتکار کو میمورنڈم دینا چاہتے تھے لیکن پولیس نے انہیں بائیکلہ میں  ہی روک لیا ا ور ایڈیشنل پولیس کمشنر  چوہان کے پاس لے گئی۔ وفد نے افسرکو ہی میمورنڈم  سونپ دیا۔  البتہ شام ۵؍ رضا اکیڈمی ؎کے ایک  سہ رکنی وفد نے  مہاراشٹر  کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی اور انہیں بھی میمورنڈم دیا۔ ٹھیک اسی وقت سابق ریاستی وزیر   عارف نسیم خان بھی وہاں پہنچے اور انہوں نے بھی گورنرکو میمورنڈم دیا۔   اسی عنوان پرگوونڈی لوٹس کالونی میںجامعۃ العرفان میںعلماءکی ایک میٹنگ ہوئی اس میں علماء نے اسرائیل کی پرزورمذمت کی۔ میٹنگ میںقاری محمدتوفیق ، عبدالرحمٰن ضیائی، مولانا عبدالرحیم خان  ، مولانا عبدالقادر بطائخی ، قاری گل بہار اشرفی ، قاری نصیر احمدبہرائچی اورعبدالقادر وغیرہ موجودتھے۔ 

memorandum Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK