Inquilab Logo

ممبرا :فرانس میں توہین رسالتؐ پرجمعیۃ کےوفد کی ڈی ایم سے ملاقات

Updated: November 06, 2020, 10:05 AM IST | Iqbal Ansari | Thane

ہندوستان میں فرانس کے سفیرکوسمن بھیجنےاور فرانس سے ہرطرح کے روابط منقطع کرنے کا مطالبہ بھی کیا

Picture.Picture :INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

جمعیۃ علماء ممبرا کوسہ کے ایک وفد نے جمعرات کو تھانے کے ضلع مجسٹریٹ ( ڈی ایم)کو میمورنڈم دے کر ملعون فرانسیسی صدر ایمانیول میکروں کے ذریعے رسالت مآب ؐ کی توہین کی ناپاک حرکت کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا ۔وفد نےفرانس  کے صدر ایمانوئل مائیکروں کےذریعے حضور کی شان میں گستاخی اور اسلام کو دہشت گردی جوڑنے پر اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے میمورنڈم میں تھانےضلع مجسٹریٹ کے  توسط سے جمعیۃ نے وزیر اعظم ، مرکزی وزیر داخلہ اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ  سے مطالبہ کیاہے کہ فرانسیسی سفارتخانہ کو سمن بھیجا جائے، مسلمانوں میں پائی جانے والی شدید ناراضگی  سےفرانسیسی سفیر کوآگاہ کیاجائے اور فرانس سے کاروباری اور سماجی تعلقات منقطع کئے جائیں۔  جمعیۃ علماء ممبرا وکوسہ کے صدر مولانا عبد الوہاب قاسمی کی قیادت میں ایک وفد نے تھانے ضلع کے ڈی ایم سے ملاقات کی ۔اس وفد میں مولانا شفیق الرحمٰن ندوی مفتی عبد الباسط قاسمی مولانا ذاکر صابلے، مولانا عبد الرشید قاسمی حافظ مجتبی اورحافظ مخدوم شامل تھے۔ وفدنے ضلع کلکٹر کو  دئیے گئے میمورنڈم میں کہا کہ فرانس میں سرکارِ دوعالم صلی اللہ علیہ و سلم کی توہین کی وجہ سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے ساتھ ہندوستان کے کروڑوں مسلمانوں کو دلی تکلیف پہنچی ہے، اور ہر مسلمان ملعون فرانسیسی صدر کے خلاف کھڑا ہے، کورونا وبا کی وجہ سے لوگ سڑکوں پر نہیں آئے لیکن ہندوستانی مسلمان اس ناپاک جسارت کو دہشت گردی کے برابر سمجھتا ہے اور اس پر خاموش نہیں بیٹھ سکتا۔ اس میمورنڈم کے توسط سے وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے، وزیراعظم اور وزیر داخلہ تک بات پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے ۔جمعیۃ علما ممبرا کوسہ کےصدر مولانا عبدالوہاب قاسمی سے بات چیت کرنے پر انہوں نےبتایاکہ ’’ تھانے ڈی ایم سے ہم نے اپیل کی ہے اللہ کے رسولؐ کی شان میں گستاخی  کے ارتکاب کی وجہ سے پوری دنیا خصوصاً ہندوستان کے مسلمان شدید ناراض  اور غم زدہ ہیں۔ ڈی ایم سے درخواست کی گئی ہے کہ ہمارے اس احتجاج سے وزیر اعلیٰ ،مرکزی وزیر داخلہ اور فرانس کے سفارت کار کوآگاہ کیاجائے اور یہ سمجھایاجائے کہ اس طرح کی حرکتیں نہیں ہونی چاہئیں۔ ‘‘انہوں نے مزید بتایا کہ ’’ملعون فرانسیسی صدر کے ناپاک اقدام کے خلاف دنیا بھر میں مسلمانوں نے احتجاج و مظاہرے کیے اور بڑے پیمانے پر معاشی بائیکاٹ کیا ہے، یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ 
 اس وفد میں جمعیۃ علما کی پوری ٹیم ،مفتی عبدالباسط، مولانا عبدالرشید ، مولانا شکیب  الرحمٰن اعظمی، مولانا ذاکر صابلے،ممبرا کلوا اسمبلی حلقہ کے این سی پی کے صدرشمیم خان شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK