Inquilab Logo Happiest Places to Work

فضائی مسافروں کی تعداد جولائی میں کم ہو کر ۴۴؍ مہینے کی نچلی سطح پر

Updated: August 20, 2026, 9:03 PM IST | New Delhi

گھریلو ایئر لائنز کی پروازوں میں سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد جولائی میں ۸ء۴؍فیصد کم ہوکر ۲۰ء۱؍ کروڑ رہ گئی۔ یہ نومبر ۲۰۲۲ء کے بعد سب سے کم اور ۴۴؍ مہینے کی نچلی سطح ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ مسلسل دوسرا مہینہ ہے جب ملک میں ہوائی مسافروں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

Airlines.Photo:INN
ایئرلائنز۔ تصویر:آئی این این

گھریلو ایئر لائنز کی پروازوں میں سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد جولائی میں ۸ء۴؍فیصد کم ہوکر ۲۰ء۱؍ کروڑ رہ گئی۔ یہ نومبر ۲۰۲۲ء کے بعد سب سے کم اور ۴۴؍ مہینے کی نچلی سطح ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ مسلسل دوسرا مہینہ ہے جب ملک میں ہوائی مسافروں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ جون میں یہ ۰۳ء۱؍ فیصد گھٹ کر ایک کروڑ ۳۴؍ لاکھ ۶۴؍ ہزار رہی تھی۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کی طرف سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اس سال جنوری سے جولائی کے دوران ہوائی مسافروں کی تعداد ۸۴ء۹؍ کروڑ رہی ہے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ۶۴ء۰؍ فیصد کا معمولی اضافہ ہے۔

یہ بھی پڑھئے:کیا وِل اِسمتھ ’’رَاکا‘’ میں اللو ارجن کے مقابل ویلن بنیں گے

مسافروں کی تعداد کی بنیاد پر جولائی میں انڈیگو کا مارکیٹ شیئر مزید مضبوط ہوا ہے۔ یہ مسلسل بڑھ کر ۴ء۶۷؍ فیصد پر پہنچ گیا۔ جون میں یہ ۳ء۶۶؍ فیصد تھا۔ ایئر انڈیا گروپ کا شیئر بھی جون کے ۹ء۲۳؍ فیصد سے بڑھ کر۲۴؍ فیصد پر پہنچ گیا۔ ایئر انڈیا گروپ میں ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ایم ایل ایس: انٹر میامی اور فلاڈیلفیا یونین کا میچ ۲۔۲؍گول پرختم

اکاسا ایئر کا مارکیٹ شیئر ایک مہینے پہلے کے ۴ء۶؍ فیصد سے گھٹ کر۵ء۵؍ فیصد رہ گیا۔ مالی بحران سے دوچار  رہی اسپائس جیٹ کا مارکیٹ شیئر مسلسل پانچویں مہینے گھٹ کر اب ۶ء۱؍ فیصد رہ گیا۔ اسٹار ایئر (۷ء۰؍ فیصد) اور الائنس ایئر (۴ء۰؍فیصد) کا مارکیٹ شیئر ایک فیصد سے کم رہا۔ زیادہ سے زیادہ بھری سیٹوں کے ساتھ پرواز کے معاملے میں اکاسا ایئر ایک بار پھر پہلے نمبر پر رہی۔ جولائی میں بھری سیٹوں کا اس کا اوسط (پی ایل ایف)  ۹ء۹۱؍ فیصد رہا۔ اسپائس جیٹ کا پی ایل ایف  ۱ء۸۴؍ فیصد رہا۔ ایئر انڈیا گروپ اوسطاً ۲ء۸۳؍ فیصد بھری سیٹوں کے ساتھ تیسرے اور انڈیگو ۴ء۸۴؍ فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی۔ فلائی ۹۱؍ کا پی ایل ایف ۷ء۷۴؍ فیصد اور اسٹار ایئر کا ۳ء۷۴؍فیصد درج کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK