Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ پھر فضیحت کے درپے ، جنوبی ایران پر فضائی حملہ

Updated: May 27, 2026, 9:43 AM IST | Agency | New York

ایران نے حملوں کی تصدیق کی اور واضح کردیا کہ امریکی فوج کے ایک ایک وار کو ناکام بنادیا گیا

Hormuz.Photo:INN
آبنائے ہرمز۔ تصویر:آئی این این
امریکہ نے ایک مرتبہ پھر فضیحت مول لینے کی کوشش کرتے ہوئے جنوبی ایران پر فضائی حملہ کر دیا ہے،اس کی تصدیق ترجمان سینٹ کام نے کی ہے۔  ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ بندی اور سفارتی مذاکرات کے دوران پیر کی شب خلیج فارس کے قریب واقع ایرانی شہر بندر عباس اور آبنائے ہرمز کے اطراف بمباری کی اطلاعات  ہیں جس نے خطے میں ایک بار پھر تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ ترجمان سینٹ کام نے بتایا کہ امریکی فوج نے ایرانی میزائل لانچنگ سائٹس اور مائنز بچھانے والی کشتیوں کو نشانہ بنایا ہے اور یہ حملے سیلف ڈیفنس میں کئے گئے، جو امریکی فوجیوں کو ایرانی خطرات سے بچانے کیلئے تھے۔
 
 
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ جنگ بندی کے دوران تحمل کے ساتھ دفاع کر رہی ہے۔  ادھر ایرانی میڈیا نے بھی بندر عباس پر ۳؍ حملوں کی تصدیق کی لیکن ایرانی فوج کے حوالے سے واضح کردیا ہے کہ امریکی فوج کا ایک ایک وار بری طرح ناکام بنایا گیا ہے۔  میڈیا کے مطابق امریکی حملوں کے بعد صوبہ ہرمزگان کا فضائی دفاعی سسٹم فعال کر دیا گیا ہے اور خلیج عمان میں امریکی جنگی بحری جہازوں پر میزائل داغے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ 
 
 
ایران کی مہر نیوز ایجنسی نے کہا کہ بندر عباس میں صورت حال قابو میں ہے اور شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کے باوجود تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔ ایجنسی کے مطابق سرکاری ذرائع نے ابھی تک اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق بندر عباس میں تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK