Inquilab Logo Happiest Places to Work

تیسری لہر کے اندیشوں کے درمیان ممبئی کی جھوپڑپٹیاںکورونا سے تقریباً پاک

Updated: August 01, 2021, 9:07 AM IST | Mumbai

بی ایم سی کے ایڈیشنل کمشنر سریش کاکانی نے کہا کہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اب ممبئی کی کچی آبادی میں روزانہ کورونا کے چند ہی کیس رپورٹ ہو رہے ہیں

dditional Commissioner Suresh Kakani.Picture:Inquilab
ایڈیشنل کمشنر سریش کاکانی

:ممبئی کی جھوپڑپٹیاں جو کورونا کی پہلی لہر میں ہاٹ  اسپاٹ بنی ہوئی تھیں ، اب کورونا سے پاک ہیں۔ یہ ممبئی والوں کے لیے بڑی راحت کی خبر ہے۔ ممبئی کے۲۴؍  وارڈز میں سے صرف۲؍وارڈز میں۳؍ کن ٹینمنٹ زون رہ گئے  ہیں۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ممبئی کی کچی آبادی میں اب کچھ ہی کورونا کے کیس باقی ہیں۔ اس کے برعکس سیل شدہ عمارتوں اور منزلوں کی تعداد پریشان کن  ہے۔بی ایم سی کے ایڈیشنل کمشنر سریش کاکانی نے کہا کہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اب ممبئی کی کچی آبادی میں روزانہ صرف کورونا کے چند کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔ سیل شدہ عمارتوں کی تعداد بھی کنٹرول میں ہے ، لیکن منزلوں کو سیل کیا جا رہا ہے ،  اگر ایک یا دو مریض فلور پر پائے جاتے ہیں تو پوری عمارت کو سیل نہیں کیا جا رہا ہے۔عمارتوں میں رہنے والوں کو تھوڑا زیادہ آگاہ ہونا پڑے گا۔ اس وقت ممبئی میں روزا نہ ۳۰۰؍ سے ۴۰۰؍ کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔ لوگوں کو ان اعداد و شمار کو مزید نیچے لانے کے لیے زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ واضح  رہے کہ کورونا کے معاملات میں کمی کی وجہ سے ممبئی میں صحت یابی کی شرح۹۷؍ فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ کورونا میں اضافہ کی شرح ۰ء۰۵؍ فیصد پر رکی ہوئی ہے ۔ علاوہ ازیں مریضوں کی تعداد دگنی   ہونےکی شرح روزانہ بہتر ہو رہی ہے۔ ممبئی میں کورونا  کے متاثرین کی تعداد دگنا ہونے کی شرح وقفے کےحساب سے  اب ۱۴۳۴؍دن تک پہنچ گئی ہے۔
 کورونا کی تیسری لہر آنے کے خوف کے درمیان ممبئی والوں کے لیے یہ بڑی  راحت کی خبر ہے کہ۲۴؍ وارڈز میں سے۲۲؍ وارڈز میں ایک بھی کنٹینمنٹ زون نہیں ہے۔ گوونڈی میں صرف۲؍ کنٹینمنٹ زون باقی ہیں اور ایک کاندیولی میں ہے۔
 مائیکرو کنٹینمنٹ زون کے بارے میں بات کر یں تو ممبئی میں ان کی تعداد کم کر کے۵۵؍کر دی گئی ہے۔ یعنی۵۵؍ عمارتوں میں۵؍ سے زائد کورونا مریض ہیں۔ اندھیری ویسٹ میں زیادہ سے زیادہ۱۴؍ مائیکرو کنٹینمنٹ زون ہیں جبکہ بھنڈپ میں اس کی تعداد۷؍ ہے۔ گوونڈی ، بائیکلہ اور گرانٹ روڈ میں چھ چھ کنٹینمنٹ زون ہیں۔ ممبئی کے۲۴؍ وارڈز میں سے۱۳؍ وارڈز میں ایک بھی مائیکرو کنٹینمنٹ زون نہیں ہے۔
 ممبئی میں روزانہ اوسطاً۳۰۰ ؍ سے۴۰۰؍ مریض مل رہے ہیں ، جبکہ یہاں کورونا مریضوں کی وجہ سے ۱۶۳۶ء  منزلیں سیل ہیں۔ اس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ روزانہ سامنے آنے والے  والے مریضوں کی کل تعداد میں سے عمارتوں میں پائے جانے والے مریضوں کی تعداد کیا ہو گی۔

covid-19 Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK