Inquilab Logo

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا ہندوستان میں مسلمانوں کی املاک کی ’غیر قانونی مسماری‘ بند کرنے کا مطالبہ

Updated: February 07, 2024, 8:45 PM IST | New Delhi

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں کے گھروں، کاروباروں اور عبادت گاہوں کی ’’غیر قانونی مسماری‘‘ فوری طور پر روکنا چاہئے۔ واضح رہے کہ بی جے پی کے اقتدار والی حکومت میں مسلمانوں کی املاک کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ موجودہ حکومت اور میڈیا نے اسے ’’بلڈوزر جسٹس‘‘ کا نام دیا ہے۔ اس ضمن میں ایمنسٹی نے دو رپورٹیں بھی جاری کی ہیں۔

"Bulldozer operation" is being done against Muslims in the current government. Photo: PTI
موجودہ حکومت میں مسلمانوں کے خلاف ’’بلڈوزر کارروائی‘‘ کی جارہی ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آج کہا کہ جے سی بی، بلڈوزر اور دیگر مشینوں کے ذریعے مسلمانوں کے گھروں، کاروباروں اور عبادت گاہوں کی وسیع پیمانے پر ’’غیر قانونی مسماری‘‘ کو فوری طور پر روکنا چاہئے۔ دو رپورٹوں میں جن کا عنوان ہے ’’اگر آپ بولیں گے تو آپ کا گھر مسمار کر دیا جائے گا: ہندوستان میں بلڈوزر ناانصافی‘‘ اور ’’بے نقاب احتساب: ہندوستان میں بلڈوزر ناانصافی میں جے سی بی کا کردار اور ذمہ داری‘‘، انسانی حقوق گروپ نے مسلمانوں کی املاک کی ’’غیر قانونی مسماری‘‘ کو دستاویز کیا۔ کم از کم پانچ ریاستوں میں اقلیتی برادری کے خلاف نفرت انگیز مہم میں بلڈوزر کو انتہا پسندی کے برانڈ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مرکز اور ریاستی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ انہوں نے لوگوں کے گھروں کو مسمار کرنے کی جو پالیسی بنا رکھی ہے اسے فوری طور پر روکیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ جبری بے دخلی کے نتیجے میں کسی کو بے گھر نہ کیا جائے۔ گروپ نے یہ بھی کہا کہ انہیں مسماری سے متاثر ہونے والے تمام لوگوں کو مناسب معاوضہ بھی پیش کرنا چاہئے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ ان خلاف ورزیوں کے ذمہ داروں کا محاسبہ کیا جائے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکریٹری جنرل ایگنیز کالامارڈ نے کہا کہ ’’ہندوستانی حکام کی طرف سے مسلمانوں کی املاک کی غیر قانونی طور پر مسماری، جسے سیاسی لیڈران اور میڈیا نے ’’بلڈوزر جسٹس‘‘ کے طور پر پیش کیا، ظالمانہ اور خوفناک ہے۔ اس طرح کی نقل مکانی اور بے دخلی انتہائی غیر منصفانہ، غیر قانونی اور امتیازی ہے۔ وہ خاندانوں کو تباہ کر رہے ہیں، اور اسے فوری طور پر روکنا چاہئے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK