Inquilab Logo

آنندی بین اور یوگی نے مہاتما گاندھی اور شاستری کو سالگرہ پر یاد کیا

Updated: October 03, 2020, 11:30 AM IST | Agency | Lucknow

اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ نے جمعہ کو یہاں مہاتما گاندھی کو ان کی۱۵۱؍ویں جیتنی پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی مورتی پر گلپوشی کی۔

Anandiben And Yogi Adityanath In Front Of The Statue Of Mahatma Gandhi Picture:INN
یوگی آدتیہ ناتھ اور آنندی بین پٹیل مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے۔ تصویر: آئی این این

اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ نے جمعہ کو یہاں مہاتما گاندھی کو ان کی۱۵۱؍ویں جیتنی پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی مورتی پر گلپوشی کی۔ دونوں لیڈروں نے سابق لال بہادر شاستری بھون(اے نیکسی)پہنچ کر سابق وزیر اعظم آنجہانی لال بہادر شاستری کو بھی علیحدہ علیحدہ طور پر خراج عقیدت پیش کیا۔ لکھنؤ میں گورنر آنندی بین پٹیل کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نےجی پی او پارک پر مہاتما گاندھی کی مورتی پر گلپوشی کی۔گورنر اور وزیر اعلیٰ کے ساتھ اترپردیش بی جےپی کے صدر سوتنتر دیو سنگھ،برجیس پاٹھک اور لکھنؤ کے میئر سنیوک بھاٹیہ نےبھی مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔بعداذاں دونوں لیڈران راجدھانی کے حضرت گنج واقع کھادی آشرم جاکر مہاتما گاندھی سےوابستہ اشیاء کا دیدار کیا۔یوگی اور آنندی پٹیل نے یہاں پر چرخہ چلا کر سوت بھی کاتااور کھادی اپنانے کا پیغام دیا۔اس دوران کابینی وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ بھی کھادی آشرم میں موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK