Inquilab Logo

آندھرا پردیش: ۲؍ دنوں میں۱۰؍ طلبہ کی خودکشی کے واقعات سے سنسنی

Updated: April 30, 2023, 9:43 AM IST | Hyderabad

آندھرا پردیش بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے بدھ کو گیارہویں اور بارہویں کے نتائج جاری کئے تھے، امتحان میں ناکامی یا کم نمبرملنے پرطلبہ نے انتہائی قدم اٹھایا

The trend of suicide among students is alarming. (File Photo)
طلبہ میں خودکشی کا رجحان تشویشناک ہے۔(فائل فو ٹو)

:امتحانات کے نتائج آنے کے ساتھ ہی ریاست آندھرا پردیش میں گزشتہ۴۸؍ گھنٹوں میں۱۰؍ طالبعلموں کی خودکشی کے واقعات سے سنسنی پھیل گئی ۔ ان کے علاوہ۳؍ دیگر  اسٹوڈنٹس  نے بھی خودکشی کی کوشش کی تاہم وہ بچ گئے۔ آندھرا پردیش بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے بدھ کو گیارہویں اور بارہویں کے نتائج جاری کیے تھے۔ان طلبہ کی خودکشی کا سبب امتحان میں فیل  ہونے یا کم نمبر آنے کو بتایاجا رہا ہے۔آندھرا پردیش بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے مطابق اس بار۱۰؍ لاکھ طلبہ امتحان میں شریک ہوئے۔گیارہویں میں۶۱؍ فیصد اور۱۲؍ویں میں۷۲؍فیصد طلبہ کامیاب  ہوئے۔
پہلا معاملہ: اطلاعات کے مطابق بی ترون(۱۷) نے سریکاکولم ضلع میں ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا کراپنی جان دے دی۔ ترون ڈنڈو گوپالپورم گاؤں کا رہنے والا تھا۔ انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کے طالب علم کو بیشتر پرچوں میں فیل ہونے کے بعد مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔
 دوسرا  معاملہ: ملکاپورم تھانہ علاقہ کے تحت ترینادپورم میں ایک۱۶؍ سالہ لڑکی نے اپنے گھر میں خودکشی کرلی۔ وہ وشاکھاپٹنم ضلع کی رہنے والی تھی۔
تیسرا معاملہ: اکھل شری انٹرمیڈیٹ کے پہلے سال میں تھی۔ وہ کچھ مضامین میں فیل ہونے کے بعد  شدید ذہنی دباؤ میں تھی  جس میںوہ اپنے ہاتھوں اپنی زندگی ختم کرنے پرمجبور ہوئی ۔
چوتھا معاملہ: وشاکھاپٹنم کے کانچراپلم علاقے میں ایک۱۸؍ سالہ  طالبعلم نے اپنے گھر میں پھانسی لگا لی۔ وہ بارہویں کا طالب علم تھا اور ایک مضمون میں فیل ہو گیا تھا۔
پانچواں معاملہ: چتور ضلع میں ایک۱۷؍ سالہ طالبہ نے جھیل میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ امتحان میں فیل ہونے کے بعد وہ شدید مایوسی کی کیفیت میںمبتلا تھی۔
چھٹا معاملہ: چتور ضلع کے ہی ایک ۱۷؍سالہ طالب علم نے زہر کھا کر خودکشی کر لی۔  وہ امتحان میں فیل ہواتھا۔
ساتواں معاملہ : اناکاپلی  میںایک۱۷؍سالہ طالب علم نے  اپنے گھر میں   ہی پھانسی لگا لی۔ امتحانات میں کم نمبروں کی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ میں تھا۔ان کے علاوہ دیگر تین طلباء نے بھی خودکشی کر لی ہے جس کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دو دیگر طالب علموں نے بھی خودکشی کی کوشش کی تاہم وہ بچ گئے۔
چیف جسٹس تشویش کا اظہار کرچکے ہیں
 سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چڈ بھی طلبہ میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر افسوس  اور تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔ ا نہوں نے فروری میں نے ایک دلت طالب علم کی خودکشی  کے واقعےکہا تھا کہ آخر ہمارے ادارے کہاں غلطی کررہے ہیںکہ طالبعلموں کو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبو رہونا پڑرہا ہے۔

student Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK