ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے ایک بار پھر غزہ میں جاری انسانی بحران کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرائی ہے۔
EPAPER
Updated: March 27, 2026, 10:50 AM IST | Mumbai
ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے ایک بار پھر غزہ میں جاری انسانی بحران کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرائی ہے۔
ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے ایک بار پھر غزہ میں جاری انسانی بحران کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرائی ہے۔ انجلینا جولی نے انسٹاگرام پر ۲۶؍ سالہ فلسطینی خاتون کا نہایت درد بھرا خط شیئر کیا جس میں جنگ کے دوران عام لوگوں، خصوصاً خاندانوں کو درپیش مشکلات کو دل سوز انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جولی نے بچوں کی تصاویر اور اس خط کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے۔ خط لکھنے والی خاتون، جو گولہ باری میں اپنے والد کو کھو چکی ہیں، اب اپنے مفلوج جڑواں بچوں اور دیگر اہلِ خانہ کے ساتھ ایک خیمے میں زندگی بسر کررہی ہے۔ جولی نے لکھا ’’خاتون نے مجھے بتایا کہ اس کیلئے اس کے خاندان اور اس کے پڑوسیوں کے لیے روزمرہ زندگی کیسی ہے۔ ان کی مشکلات بدستور جاری ہیں، مگر دنیا کی توجہ دیگر سانحات کی جانب منتقل ہو چکی ہے۔ ‘‘ خط میں بنیادی ضروریات کے حصول کی جدوجہد کو بھی اجاگر کیا گیا ہے، جیسے شدید حالات میں پانی لانا، خیراتی کچن سے کھانے کے لیے طویل قطاروں میں کھڑا ہونا اور تعلیمی اداروں کی بندش کی طرف بھی توجہ دلائی گئی ہے۔ خاتون نے خط میں بتایا کہ بہت سے بچے یہ بھی بھول چکے ہیں کہ اسکول کیسا ہوتا ہے، قلم کیسے پکڑا جاتا ہے، یا کاپیوں میں رنگ کیسے بھرے جاتے ہیں۔ ان کے خواب اب صرف ایک لیٹر پانی یا ایک پلیٹ کھانے تک محدود ہو چکے ہیں۔