Inquilab Logo

میٹا سے مزید ۷؍ ہزار ملازمین کی برطرفی کا خدشہ،ناقص کار کر دگی کا نوٹس دیا گیا

Updated: February 21, 2023, 1:04 PM IST | Washington

رک زکر برگ کی کمپنی میٹا کے ہزاروں ملازمین کو خراب کارکردگی سے متعلق نوٹس دیا گیا ہے۔

Mark Zuckerberg`s company continues to decline (file photo)
مارک زکربرگ کی کمپنی مسلسل رو بہ زوال ہے ( فائل فوٹو)

رک زکر برگ کی کمپنی میٹا  کے ہزاروں ملازمین کو  خراب کارکردگی سے متعلق نوٹس دیا گیا ہے۔ اس سے یہ خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ میٹا گزشتہ سال نومبر میں نکالے گئے  تقریباً ۱۱؍ ہزار ملازمین کی طرح  مزید لوگوں کو کمپنی سے نکالا جا سکتا ہے۔
  اس کی زد میں کون کون  آسکتا ہے اس بارے میں ابھی کسی کو بھی علم نہیں ہے۔تقریباً ۷؍ ہزار  ملازمین کو میٹا نے کارکردگی کے جائزوں کے حالیہ دور میں ’سب پار‘ کا درجہ دیا۔ منی کنٹرول نے وال اسٹریٹ جرنل کا حوالہ دیتے ہوئے  لکھا ہے کہ کمپنی  نے بونس میٹرک کو بھی ختم کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کم درجہ بندی، زیادہ ملازمین کو میٹا سے باہر کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔
  میٹا کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے پاس ہمیشہ اعلیٰ کارکردگی کا ہدف پر مبنی ڈھانچہ رہا ہے اور ہمارے جائزے کے عمل کا مقصد طویل مدتی سوچ اور اعلیٰ معیار کے کام کو ترغیب دینا ہے، جبکہ ملازمین کو قابل عمل ہونے میں مدد کرنا ہے۔
   یاد رہے کہ ۲۰۲۱ء کے بعد سے مارک زکر برگ کی کمپنی مسلسل مشکلات کا شکار ہے۔ اس نے اپنا نام فیس بک سے بدل کر میٹا رکھ لیا لیکن اس کے بعد سے ملازمین کوکسی نہ کسی صورت میں کام سے نکالے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ۲۰۲۲ء کے آخر میں کمپنی سے ۱۱؍ ہزار لوگوں کو نکالا گیا تھا جس پر زکر برگ نے افسوس بھی ظاہر کیا تھا۔    ویسے میٹا اکیلی کمپنی نہیں ہے جس نے اپنے ملازمین کی تعداد میں تخفیف کی ہے۔ ایمیزون، گوگل، اورٹویٹر ، انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ بیشتر کمپنیاں یہی کچھ کر رہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK