Inquilab Logo

وکاس دوبے کا ایک اور ساتھی گرفتار، لُوٹا گیا اسلحہ برآمد

Updated: July 15, 2020, 10:10 AM IST | Abdul Haleem | Kanpur

پچاس ہزار کا انعامی ملزم ششی کانت پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث تھا ، پولیس کی اے کے ۴۷؍ اور انساس رائفل اُسی کے پاس تھی، مزید ۱۱؍ افراد کی تلاش

Vikas Dubey - Pic : INN
وکاس دبے ۔ تصویر : آئی این این

بکروگائوں خونی تصادم میں ڈی ایس  پی سمیت ۸؍ پولیس اہلکاروں کی شہادت  کے معاملے  میں  منگل کو  بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے یوپی پولیس نے وکاس دوبے کے قریبی ساتھی اور ۵۰ ہزار کےانعامی بدمعاش ششی کانت کو بھی گرفتار کر لیا۔ اس کی نشاندہی پر حملے کے بعد پولیس اہلکاروں سے چھینی گئی اے کے ۴۷ ؍ اور  انساس رائفل  نیز کارتوس بھی برآمدکر لیاگیا ہے۔ 
 اے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے منگل کو پولیس لائنس کانپور میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس معاملے میں وکاس دوبے گروہ کے نامزد ملزین میں ۱۲؍ کیخلاف کارروائی ہو چکی ہے جبکہ مزید ۱۱؍کی تلاش ہے۔  اے ڈی جی نے مزید  بتایا کہ پولیس ٹیم پر حملے میں نامزد لوگوں کی تلاش میں کئی ٹیمیں لگی ہیں۔  پیر کی دیر شب ایس او جی، شیوراج پوراور ریل بازار پولیس نے مخبر کی اطلاع پر مشترکہ کارروائی  میں ششی کانت عرف سونو پانڈے کو  چوبے پور تھانہ واقع میلہ تراہا سے گرفتار کر لیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK