Inquilab Logo

نعرہ کے بارے میں پوچھے جانے پرمرکزی وزیرانوراگ ٹھاکرنے میڈیا کوہی جھوٹا بتا دیا

Updated: March 02, 2020, 12:45 PM IST | Agency | Chandigarh

ملک کے غداروں کو گولی مارو ... جیسا متنازع اورانتہائی اشتعال انگیز نعرہ لگانےوالےمرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر اب اس بارےمیں پوچھے جانے پربغلیں جھانکنے پرمجبور ہوگئے ہیں

مرکزی وزیرانوراگ ٹھاکر ۔ تصویر : آئی این این
مرکزی وزیرانوراگ ٹھاکر ۔ تصویر : آئی این این

 چندی گڑھ : ملک کے غداروں کو گولی مارو ...  جیسا متنازع اورانتہائی اشتعال انگیز نعرہ لگانےوالےمرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر اب اس بارےمیں پوچھے جانے پر بغلیں جھانکنے پرمجبور ہوگئے ہیں اور کوئی جواب نہ بن پڑنے پربرہم بھی ہورہے ہیں۔ چندی گڑھ میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے نمائندوں نے جب انوراگ ٹھاکر سے متنازع نعرہ کے بارے میں سوال کیا تو انوراگ ٹھاکر میڈیا پر بھڑک گئے۔ پہلے تو مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر انوراگ ٹھاکر اس سوال کو ٹالتے نظر آئے، لیکن بار بار سوال پوچھنے پر وہ بھڑک گئے اور کہا کہ آپ لوگ بالکل جھوٹ بول رہے ہیں۔
  پریس کانفرنس کے آغاز میں جب انوراگ ٹھاکر سے سوال کیا گیا تو جواب میں انہوں نے کہا کہ ایسا ہے بھائی صاحب، اگر آپ کے پاس معیشت کو لے کر کوئی سوال ہے تو ضرور پوچھئے، کیونکہ جب ڈپارٹمنٹ کی پریس کانفرنس ہو تو آپ کو اس تک محدود رہنا پڑے گا۔
 جب انوراگ ٹھاکر سے پوچھا گیا کہ انہیں اپنے بیان پر صفائی دینی ہے، تو انہوں نے کہا کہ جو لوگ فسادات بھڑکانے کے ملزم ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔اس پر صفائی کیا چاہیے، اس میں سوچنے والی بات ہی نہیں ہے، انوراگ ٹھاکر پوری طرح صحافیوں کے سوالوں کے گھیرے میں آ گئے تھے، اس لئے اس سوال کا جواب دینے سے سے کتراتے نظر آ رہے تھے، انہوں نے میڈیا کو ہی صلاح دے ڈالی کہ وہ اپنے علم میں اضافہ کریں۔
 میڈیا نے مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر انوراگ ٹھاکرسے پوچھا دہلی میں جو چنگاری بھڑکی ، آپ  بھی اس کیلئے کہیں نہ کہیں ذمہ دار ہیں تو جواب میں انوراگ ٹھاکر نے سوالیہ لہجہ میں کہا کہ ’’ میں نے..؟‘‘ میڈیا نے کہا کہ آپ نے کہا تھا دیش کے غداروں کو گولی مارو ..یہ سنتے ہی مرکزی وزیر نے کہا کہ آپ لوگ بالکل جھوٹ بول رہے ہیں،  پہلے معلومات میں اضافہ کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK